ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے کیا تین ہائی ٹیک کووڈ لیب کا افتتاح ، کہا : خود بھی بچنا ہے اور سبھی کو بچانا بھی ہے

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں کورونا سے خود بھی بچنا ہے اور گھر میں سبھی اہل خانہ کو بھی بچانا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ کورونا کے خلاف لڑائی ہم سبھی مل کر لڑیں گے اور جیتیں گے ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کیا تین ہائی ٹیک کووڈ لیب کا افتتاح ، کہا : خود بھی بچنا ہے اور سبھی کو بچانا بھی ہے
وزیر اعظم مودی نے کیا تین ہائی ٹیک کووڈ لیب کا افتتاح ، کہا : خود بھی بچنا ہے اور سبھی کو بچانا بھی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو تین شہروں ممبئی ، کولکاتہ اور نوئیڈا میں کووڈ 19 کی جانچ کیلئے تین ہائی ٹیک لیبس کا افتتاح کیا ۔ وزیر اعظم نے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے کروڑوں شہری کورونا سے انتہائی بہادری کے ساتھ لڑ رہے ہیں ۔ آج جس ہائی ٹیک اسٹیٹ آف آرٹ ٹیسٹنگ فیسیلیٹی کی شروعات ہوئی ہے ، اس سے مغربی بنگال ، مہاراشٹر اور اترپردیش کو کورونا کے خلاف لڑائی میں مزید طاقت ملنے والی ہے ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دہلی این سی آر ، ممبئی اور کولکاتہ اقتصادی سرگرمیوں کے بڑے سینٹرس ہیں ۔ یہاں ملک کے لاکھوں نوجوان اپنے کریئر کو اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے آتے ہیں ۔ اب ان تینوں جگہوں پر ٹیسٹنگ کی جو دستیاب اہلیت ہے ، اس میں 10 ہزار ٹیسٹنگ کی اہلیت مزید جڑنے جارہی ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہائی ٹیک لیبس صرف کورونا ٹیسٹنگ تک ہی محدود رہنے والی نہیں ہیں ۔ مستقبل میں ہیپاٹائٹس بی اور سی ، آیچ آئی وی اور ڈینگو سمیت متعدد بیماریوں کی ٹیسٹنگ کیلئے بھی ان لیبس میں سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا کے خلاف اس بڑی اور طویل لڑائی کیلئے سب سے اہم تھا کہ ملک میں تیزی کے ساتھ کورونا کے حساب سے انتظامات سے وابستہ بنیادی سہولیات پر کام کیا جائے ۔ اسی وجہ سے شروعات میں مرکزی حکومت نے پندرہ ہزار کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا ۔


وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سبھی کی اجتماعی کوششوں سے نہ صرف لوگوں کی زندگیاں بچ رہی ہیں بلکہ جو چیزیں ہم امپورٹ کرتے تھے ، ملک آج ان کا ایکسپورٹر بننے جارہا ہے ۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں کورونا سے خود بھی بچنا ہے اور گھر میں سبھی اہل خانہ کو بھی بچانا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ کورونا کے خلاف لڑائی ہم سبھی مل کر لڑیں گے اور جیتیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 27, 2020 06:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading