وزیراعظم مودی نے کیا دہلی ۔ ممبئی ایکسپریس وے کے پہلے مرحلہ کا افتتاح، جانئے اس سے وابستہ 10 بڑی باتیں
وزیراعظم مودی نے کیا دہلی ۔ ممبئی ایکسپریس وے کے پہلے مرحلہ کا افتتاح، جانئے اس سے وابستہ 10 بڑی باتیں
Delhi-Mumbai Expressway: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو دہلی ۔ ممبئی ایکسپریس وے کے پہلے مرحلہ کو قوم کے نام وقف کیا ۔ دہلی ۔ ممبئی ایکسپریس وے پر مسافروں کیلئے مسافر سہولت مرکز، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشن، ٹراما سینٹر وگیرہ سہولیات بھی ہوں گی ۔
جے پور : وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو دہلی ۔ ممبئی ایکسپریس وے کے پہلے مرحلہ کو قوم کے نام وقف کیا ۔ دوسہ میں منعقدہ پروگرام میں وزیراعظم مودی نے 18100 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کی سڑک پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح ریموٹ دبا کر کیا ۔
دہلی ۔ ممبئی ایکسپریس وے پر مسافروں کیلئے مسافر سہولت مرکز، الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشن، ٹراما سینٹر وگیرہ سہولیات بھی ہوں گی ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ اس پر موسم کی جانکاری کی بھی سہولت ہوگی اور ہر 50 کلو میٹر پر آرام کرنے کیلئے بھی جگہ ہوگی ۔ اس ہائی وے پر زیادہ سے زیادہ اسپیڈ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی ۔ آئیے جانتے ہیں دہلی ۔ ممبئی ایکسپریس وے کی یہ 10 خاص باتیں
دہلی - ممبئی ایکسپریس وے کا دہلی – دوسہ – لال سوٹ سیکشن 246 کلومیٹر طویل ہے، جسے 12,150 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔
اس سیکشن کے شروع ہونے سے دہلی سے جے پور کے سفر کا وقت پانچ گھنٹے سے کم ہو کر تقریباً ساڑھے تین گھنٹے رہ جائے گا۔
دہلی - ممبئی ایکسپریس وے ہندوستان کا سب سے طویل ایکسپریس وے ہوگا، جس کی کل لمبائی 1,386 کلومیٹر ہے۔
وزیراعظم دفتر کے مطابق اس سیکشن کے کھلنے سے پورے خطے میں اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا۔
اس ایکسپریس وے کی تعمیر سے دہلی اور ممبئی کے درمیان سفر کی دوری 12 فیصد کم ہو جائے گی۔
دہلی - ممبئی کے درمیان سڑک کی لمبائی 1,424 کلومیٹر سے کم ہو کر 1,242 کلومیٹر رہ جائے گی۔
سفر کے وقت میں بھی 50 فیصد کمی آئے گی۔ پہلے جہاں سفر میں 24 گھنٹے لگتے تھے اب 12 گھنٹے لگیں گے۔
یہ ایکسپریس وے چھ ریاستوں دہلی، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور مہاراشٹر سے ہوکر گزرے گا اور کوٹہ، اندور، جے پور، بھوپال، وڈودرہ اور سورت جیسے بڑے شہروں کو جوڑے گا۔
دہلی - ممبئی ایکسپریس وے آٹھ لین کا ایکسس ۔ کنٹرول گرین فیلڈ ایکسپریس وے ہوگا جسے مستقبل میں 12 لین تک بڑھایا جا سکتا ہے ۔
رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز کا خیال ہے کہ نیا سیکشن، جسے 12,150 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، سے نہ صرف سوہنا - دوسہ سیکشن بلکہ پورے گروگرام میں رئیل اسٹیٹ پر مثبت اثر پڑے گا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔