ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے درگا پوجا کی تقریر میں بنگال کے لوگوں کو پیش کیا خراج عقیدت

وزیر اعظم کے اس پروگرام کے تحت کولکاتہ میں ایک کلچرل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ مغربی بنگال میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ برسراقتدار ترنمول کانگریس کے خلاف ریاست میں بی جے پی ایک مضبوط حریف کے طور پر ابھری ہے ۔ بی جے پی کو یقین ہے کہ وہ اگلے انتخابات میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کے اقتدار کا خاتمہ کردے گی ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے درگا پوجا کی تقریر میں بنگال کے لوگوں کو پیش کیا خراج عقیدت
وزیر اعظم مودی نے درگا پوجا کی تقریر میں بنگال کے لوگوں کو پیش کیا خراج عیقدت

وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے لوگوں کیلئے درگا پوجا کے موقع پر شوبھیچا سندیش جاری کیا ۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جمعرات دوپہر بارہ بجے ریاست میں درگا پوجا اتسو کی شروعات کے موقع پر لوگوں کو پوجور شوبھیچھا پروگرام کے تحت وزیر اعظم نے پیغام دیا ۔


وزیر اعظم کے اس پروگرام کے تحت کولکاتہ میں ایک کلچرل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ مغربی بنگال میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ برسراقتدار ترنمول کانگریس کے خلاف ریاست میں بی جے پی ایک مضبوط حریف کے طور پر ابھری ہے ۔ بی جے پی کو یقین ہے کہ وہ اگلے انتخابات میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کے اقتدار کا خاتمہ کردے گی ۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر کہا کہ آج بھکتی کی شکتی ایسی ہے کہ جیسے لگ رہا ہے کہ میں دہلی میں نہیں بنگال میں آپ سبھی کے درمیان ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ درگا پوجا کا تہوار ہندوستان کے اتحاد کا تہوار بھی ہے ۔



وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 22 کروڑ خواتین کے بینک کھاتے کھولنا ہوا یا پھر مدرا یوجنا کے تحت کروڑوں خواتین کو آسان قرض دینا ہو ، بیٹی بچاو ، بیٹی پڑھاو مہم ہو یا پھر تین طلاق کے خلاف قانون ہو ، ملک میں خواتین کو طاقتور بنانے کیلئے مسلسل کام کیا جارہا ہے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بنگال کی ہی زمین تھی ، جس نے آزادی کی تحریک میں لوکل کو ایک عزم بنانے کا کام کیا تھا ۔ بنگال کی ہی زمین سے گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور اور بنکم چندر چٹرجی نے خود کفیل کسان اور خود کفیل زندگی کا پیغام دیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 22, 2020 01:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading