உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یوریا کی ایک بوری جتنی طاقت، اب ایک بوتل میں‘ PM مودی نے گجرات میں کیا نینو یوریا پلانٹ کا افتتاح

    PM Modi Inaugurate Nano Urea Plant: وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر میں ’کوآپریٹیو سے خوشحالی‘ پروگرام میں کلول واقع افکو میں تیار کی گئی نینو یوریا (ترل) پلانٹ کا افتتاح کیا۔

    PM Modi Inaugurate Nano Urea Plant: وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر میں ’کوآپریٹیو سے خوشحالی‘ پروگرام میں کلول واقع افکو میں تیار کی گئی نینو یوریا (ترل) پلانٹ کا افتتاح کیا۔

    PM Modi Inaugurate Nano Urea Plant: وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر میں ’کوآپریٹیو سے خوشحالی‘ پروگرام میں کلول واقع افکو میں تیار کی گئی نینو یوریا (ترل) پلانٹ کا افتتاح کیا۔

    • Share this:
      گاندھی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے کوآپریٹو کو دیہات کی خود انحصاری کا ایک بڑا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی میں خود انحصاری ہندوستان کی توانائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’خودانحصاری ہندوستان کی تعمیر کے لئے گاوں کا خود منحصر ہونا بہت ضروری ہے، اس لئے باپو اور سردار پٹیل نے ہمیں جو راستہ دکھایا، اس کے مطابق، آج ہم آئیڈیل کوآپریٹیو گاوں کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں‘۔ وہ یہاں ہفتہ کے روز منعقدہ ’کوآپریٹیو سے خوشحالی‘ پروگرام میں خطاب کر رہے تھے۔

      اپنے خطاب سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے گاندھی نگر میں ’کوآپریٹیو سے خوشحالی‘ پروگرام میں کلول واقع افکو میں تیار کی گئی نینو یوریا (ترل) پلانٹ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ‘آج، خود انحصار زراعت کے لئے ملک کے پہلے نینو یوریا لیکوڈ پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے مجھے خاص خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اب یوریا کی ایک بوری کی جتی طاقت ہے، وہ ایک بوتل پر مشتمل ہے۔ نینو یوریا کی تقریباً نصف لیٹر بوتل، کسان کی ایک بوری یوریا کی ضرورت کو پورا کرے گی‘۔



      انہوں نے مزید کہا، ’2014 میں حکومت بننے کے بعد ہم نے یوریا کی طاقت صد فیصد نیم کوٹنگ کا کام کیا۔ اس سے ملک کے کسانوں کو مناسب یوریا ملنا یقینی ہوا۔ ساتھ ہی ہم نے یوپی، بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور تلنگانہ میں 5  بند پڑے کھاد کارخانوں کو پھر چالو کرنے کا کام شروع کیا‘۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’ہندوستانی بیرون ممالک سے جو یوریا منگاتا ہے، اس میں یوریا کا 50 کلو کا ایک بیگ 3,500 روپئے کا پڑتا ہے، لیکن ملک میں کسان کو وہی یوریا کا بیگ صرف 300 روپئے کا دیا جاتا ہے۔ یعنی یوریا کے ایک بیگ پر ہماری حکومت 3,200 روپئے کا بوجھ اٹھاتا ہے۔

      ’خود انحصاری کا ایک بہترین ماڈل ہے کوآپریٹیو‘

      وزیر اعظم مودی نے کہا، ’خود انحصاری میں ہندوستان کی دیگر مشکلات کا حل ہے۔ خود انحصاری کا ایک بہترین ماڈل، کو آپریٹیو ہے۔ یہ ہم نے گجرات میں بہت کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے اور آپ سبھی ساتھی اس کامیابی کے جنگجو ہیں۔ ڈیری سیکٹر کے کو آپریٹیو ماڈل کا مثال ہمارے سامنے ہے۔ آج ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ہے، جس میں گجرات کی بڑی حصہ داری ہے۔ گزشتہ سالوں میں ڈیری سیکٹر تیزی سے بڑھ رہا ہے اور دیہی معیشت میں زیادہ ہمارے سامنے ہے۔ آج ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا تعاون بھی کر رہا ہے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: