وزیراعظم مودی نےکہا- آج ہماری کامیابی سےدنیا حیران، پوری دنیا دے رہی ہے عزت

وزیراعظم نریندرمودی مہاتما گاندھی کی 150 ویں جیتنی پراحمد آباد پہنچے ہیں۔ یہاں پہنچنے پروزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم مودی نے وہاں موجود لوگوں کو خطاب کیا۔

Oct 02, 2019 09:48 PM IST | Updated on: Oct 02, 2019 09:50 PM IST
وزیراعظم مودی نےکہا- آج ہماری کامیابی سےدنیا حیران، پوری دنیا دے رہی ہے عزت

مہاتما گاندھی کی 150 ویں جیتنی پراحمد آباد پہنچنے پروزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

احمد آباد: وزیراعظم نریندرمودی مہاتما گاندھی کی 150 ویں جیتنی پراحمد آباد پہنچے ہیں۔ یہاں پہنچنے پروزیراعظم کا والہانہ استقبال کیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم مودی نے وہاں موجود لوگوں کو خطاب کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سابرمتی آشرم پہنچے۔ وہاں وزیراعظم مودی سابرمتی ریورفرنٹ پرلوگوں کو خطاب کیا۔ 20000 سرپنچوں کی موجودگی میں ہوئے اس پروگرام میں ستیہ گرہ سے سوچھ گرہ تک' کےعنوان سے گانا لانچ کیا گیا۔ اس گانے میں امیتابھ بچن، سچن تندولکر سے لے کرکرکٹ، تفریح، روحانی اورسماجی کاموں سے منسلک تمام ہستیوں میں دکھائی دیں گے۔ وزیراعظم مودی کے خطاب سے قبل گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے استقبالیہ خطاب پیش کیا۔

وجے روپانی نے کہا کہ آزادی کے 60 سال بعد ملک کو ایسا وزیراعظم ملا، جس نے باپوکے خوابوں کو شرمندہ تعبیرکیا۔ آزادی کے کئی سال بعد ملک میں کھلے میں رفع حاجت کے کلنک کو وزیراعظم مودی نے دورکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک آج کھلے میں رفع حاجت سے آزاد ہوگیا ہے۔

Loading...

اس تقریب میں آزاد تاریخ میں پہلی بار6 آکٹاگونل ڈاک ٹکٹ جاری کی گئیں۔ ان ڈاک ٹکٹوں میں بابائے قوم کی زندگی درشن اورنظریات کو دکھایا گیا ہے۔ اس پروگرام میں وزیراعظم مودی نے صفائی (سوچھ) سے متعلق کاموں کے مختلف فاتحین اور مقابلے کے فاتحین کو اعزازسے بھی سرفراز کیا۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ میں آج اپنی بات شروع کرنے سے قبل یہاں موجود سرپنچوں کے توسط سے، ملک کے سرپنچوں اوربلدیہ کے بھائیوں آپ سب نے پانچ سال سے جس طرح سے خود کو وقف کرکے بابائے قوم کے خوابوں کو شرمندہ تعبیرکیا ہے، اس کےلئےمیں آپ کا انتہائی عزت واحترام کے ساتھ شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سابرمتی کے اس مقدس ساحل سے بابائے قوم مہاتما گاندھی اورسادگی اور اخلاقیات کی علامت لال بہادرشاستری کو نمن کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بابائے قوم کی جیتنی کی تقریب پوری دنیا منارہی ہے۔ کچھ دن پہلے اقوام متحدہ نے ڈاک ٹکٹ جاری کرکے اس موقع کویادگار بنایا، جہاں آج یہاں بھی ڈاک ٹکٹ اورسکہ جاری کیا گیا۔

 

Loading...