உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی نے بتائیں غریبوں کے لئے فلاحی اسکیموں کی خوبیاں، کہا- کورونا میں کوئی بھوکا نہیں سویا

    وزیر اعظم مودی نے بتائیں غریبوں کے لئے فلاحی اسکیموں کی خوبیاں، کہا- کورونا میں کوئی بھوکا نہیں سویا

    وزیر اعظم نریندر مودی PM Narendra Modi) نے منگل کے روز پی ایم غریب کلیان انا یوجنا (PM Garib Kalyan Anna Yojana) کے مستفضین سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ ہر طبقے کے لوگوں تک اس اسکیم کا فائدہ پہنچے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) نے منگل کے روز پی ایم غریب کلیان انا یوجنا (PM Garib Kalyan Anna Yojana) کے مستفضین سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ ہر طبقے کے لوگوں تک اس اسکیم کا فائدہ پہنچے۔ اس دوران انہوں نے غریبوں کی مدد کے معاملے میں گزشتہ حکومتوں پر سوال اٹھائے ہیں۔

      وزیر اعظم مودی نے ایک مستفیض شخص سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’حکومت شہریوں کو مدد پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔ اسکیموں کو مستفضین تک پہنچانا چاہئے۔ میں مطمئن ہوں کہ آپ کی فیملی کی راشن کی پریشانی سلجھ گئی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ آج گجرات کے لاکھوں فیملی کو پی ایم غریب کلیان انا یوجنا کے تحت ایک ساتھ مفت راشت تقسیم کیا جا رہا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے ہی تقریباً ہر حکومت نے غریبوں کو سستا کھانا دینے کی بات کہی تھی۔ سستے راشن کی اسکیموں کا دائرہ اور بجٹ سال درسال بڑھتا گیا، لیکن اس کا جو اثر ہونا چاہئے تھا، وہ محدود ہی رہا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے ڈیلیوری سسٹم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

      انہوں نے کہا کہ ملک میں کھانے کی دوکانیں بڑھتی گئیں، لیکن اس تناسب سے بھکمری اور غذائیت میں کمی نہیں آپائی۔ اس کی بڑی وجہ تھی کہ موثر ڈیلیوری سسٹم کا نا ہونا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو بدلنے کے لئے سال 2014 کے بعد نئے سرے سے کام شروع کیا گیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: