اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Independence Day 2020: لال قلعہ سے وزیر اعظم مودی نے کہا- جس نے ملک کی خودمختاری پر نگاہ اٹھائی، ہماری فوج نے اسی زبان میں جواب دیا

    لال قلعہ سے وزیر اعظم مودی نے کہا- ہمیں اب خود انحصار ہونا پڑے گا

    لال قلعہ سے وزیر اعظم مودی نے کہا- ہمیں اب خود انحصار ہونا پڑے گا

    Independence Day 2020: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) آج 74 ویں جشن آزادی (74th Independence Day) کے موقع پر لال قلعہ سے مسلسل ساتویں بار ترنگا لہرانے کے بعد قوم کو خطاب کررہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم مودی نے 74 ویں جشن آزادی کے موقع پر ترنگا لہرانے کے بعد لال قلعہ کی فصیل سے قوم کو خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایل او سی سے لےکر ایل اے سی تک، ملک کی خودمختاری پر جس کسی نے آنکھ اٹھائی ہے، ملک نے اور ملک کی فوج نے اس کا اسی زبان میں جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال لداخ کو مرکز کے زیر انتظام ریاست بناکر، وہاں کے لوگوں کی برسوں پرانے مطالبات کو پورا کیا گیا ہے۔ ہمالیہ کی اونچائیوں میں آباد لداخ آج ترقی کی نئی اونچائیوں کو چھونے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جمہوریت کی سچی طاقت مقامی اکائیوں میں ہے۔ ہم سبھی کے لئے فخر کی بات ہے کہ جموں وکشمیر میں مقامی اکائیوں کے عوامی نمائندگی کی سرگرمی اور حساسیت کے ساتھ ترقی کے نئے دور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا- لوکل فارووکل، Re-Skill اور Up-Skill کی مہم، غریبی کی ریکھا کے نیچے رہنے والوں کی زندگی بھر میں خود انحصار معیشت پر بات چیت کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا- 7 کروڑ غریب فیملی کو مفت گیس سلینڈر دیئے گئے، راشن کارڈ ہو یا نہ ہو، 80 کروڑ سے زیادہ لوگو کو مفت اناج کا نظم کیا گیا۔ بینک کھاتوں میں تقریباً 90 کروڑ روپئے سیدھے ٹرانسفر کئے گئے۔ کچھ سال پہلے تک یہ سب تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا کہ اتنا سارا کام، بغیر کسی کالج کے ہوجائے گا، غریب کے ہاتھ میں سیدھے پیسہ پہنچ جائے گا۔ اپنے ان ساتھیوں کو اپنے گاوں میں ہی روزگار دینے کے لئے غریب کلیان روزگار مہم بھی شروع کی گئی ہے۔



      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا- آج جو ہم آزاد ہندوستان میں سانس لے رہے ہیں، اس کے پیچھے ماں بھارتی کے لاکھوں بیٹے- بیٹیوں کا تیاگ، قربانی اور ماں بھارتی کو آزاد کرانے کے لئے وقف ہے۔ آج ایسے سبھی مجاہدین آزادی کو، بہادر شہیدوں کو سلام کرنے کا یہ موقع ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کو 74 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کا سامنا کر رہے ممالک کے کچھ حصوں کے تئیں تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ضرورت کے اس وقت میں وہ شہریوں کے ساتھ ہیں۔



      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا- کورونا وبا کےدرمیان 130 کروڑ ملک کے باشندوں نے خود مختار بنانے کا عزم لیا۔ خود انحصار ہندوستان، ملک کے باشندوں کے ذہن ودماغ میں چھایا ہے۔ یہ آج صرف لفظ نہیں رہا، بلکہ 130 کروڑ ملک کے باشندوں کے لئے منتر بن گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا وبا کے درمیان، 130 کروڑ ہندوستانیوں نے ایک خود انحصار ہندوستان بنانے کا عزم لیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  توسیع پسندی کی سوچ نے صرف کچھ ممالک کو غلام بناکر ہی نہیں چھوڑا، بات وہیں پر ختم نہیں ہوئی۔ شدید جنگوں اور ہولناکیوں کے درمیان بھی ہندوستان نے آزادی کی جنگ میں کمی اور نمی نہیں آنے دی۔



      وزیر اعظم مودی نے ان سبھی ہندوستانیوں کے تعاون کے لئے خراج عقیدت پیش کیا، جنہں نے ہماری آزادی کو جیتا ہے، جو ہماری آزادی کا تحفظ کرتے ہیں اور ہمیں محفوظ رہتے ہیں۔

       



      وزیر اعظم نریندر مودی لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرنے سے قبل راج گھاٹ پہنچے، جہاں انہیں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور دفاعی سکریٹری نے ریسیو کیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو مسلح جوانوں نے گارڈ آف آنر دیا۔ وزیر اعظم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: