உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM مودی کی جموں ریلی میں رخنہ اندازی کرنا چاہتے ہیں دہشت گرد، اس لئے کر رہے ہیں حملے: جموں وکشمیر پولیس

    وزیر اعظم مودی جموں میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ (فائل فوٹو)

    وزیر اعظم مودی جموں میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ (فائل فوٹو)

    PM Modi Jammu Rally: وزیر اعظم نریندر مودی کا جموں وکشمیر کا یہ دورہ، اگست 2019 میں جموں وکشمیر کو آرٹیکل 370 کے تحت ملے خصوصی درجے کو ختم کرنے اور اس وقت کی ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے مرکزی حکومت کے اقدامات کے بعد مرکز کے زیر انتظام ریاست کا پہلا دورہ ہے۔

    • Share this:
      جموں: جموں وکشمیر پولیس نے ہفتہ کو کہا کہ جموں میں اتوارکو ہونے والی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں رخنہ اندازی کرنے کے لئے دہشت گردوں کے ذریعہ بوکھلاہٹ میں حملے کئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خودکش حملوں کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کیا ہے، جو جمعہ کو جموں میں ایک تصادم کے دوران مارے گئے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو جموں کو دورے پر ہیں۔ وہ قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر پلی گاوں میں ایک بڑی ریلی کو خطاب کریں گے۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ جموں وکشمیر کا ریاست کا درجہ اور خصوصی درجہ چھیننے کے بعد یہ وزیر اعظم کا جموں وکشمیر کا پہلا سیاسی دورہ ہے۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا، ’کل 24 اپریل، ہم قومی پنچایتی راج دیوس منائیں گے۔ اس اہم موقع پر، میں جموں وکشمیر میں رہوں گا اور وہاں سے پورے ہندوستان میں گرام سبھا کو خطاب کروں گا۔ 20,000 کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کی بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی مختلف منصوبوں کا افتتاح کروں گا‘۔

      واضح رہے کہ ٹوئٹس میں اعلان کیا گیا کہ جن کاموں کا افتتاح کیا جا رہا ہے، ان میں بنیہال قاضی گنڈ روڈ ٹنل شامل ہے، جو جموں وکشمیر علاقوں کے درمیان ہر موسم میں رابطہ یقینی کرنے کے مقصد سے ایک تاریخی بنیادی ڈھانچہ منصوبہ ہے۔ جموں وکشمیر میں پھیلے جن اوشدھی مراکز کا بھی افتتاح کیا جائے گا اور پلی میں 500 کلو واٹ کے سولر پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔ مختلف مستحقین کو مالکانہ حق والے کارڈ بھی دیئے جائیں گے۔

      جموں وکشمیر سیکورٹی اہلکاروں کے کیمپ پر حملہ کرنے کا تھا منصوبہ

      پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو لے جانے والے ایک ٹرک ڈرائیور اور انہیں پناہ دینے والے ایک دیگر شخص کو ہفتہ کے روز گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایڈیشنل پولیس جنرل ڈائریکٹر مکیش سنگھ نے کہا، ’وزیر اعظم مودی کی ریلی میں رخنہ اندازی کرنے کے لئے بہت ہی بوکھلاہٹ والی کوشش کی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا منصوبہ جموں وکشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کے کیمپ پر حملہ کرنے کی تھی، لیکن جمعہ کے تصادم کے بعد اسے ناکام کردیا گیا۔

      ’خود کش حملہ آوروں نے پاکستان سے سانبا سرحد کے راستے دراندازی کی‘

      افسران نے کہا کہ دو خود کش حملہ آوروں نے حال ہی میں پاکستان سے سانبہ سرحد کے راستے دراندازی کی تھی، جہاں سے انہیں ٹرک کے ذریعہ لے جایا گیا تھا اور جموں میں ایک اہم فوجی ادارے کے قریب سجواں میں گرا دیا تھا۔ مکیش سنگھ نے کہا، ’انہیں سیکورٹی اہلکاروں کے کیمپ کے قریب شفیق احمد شیخ کے گھر میں پناہ دی جانی تھی اور آخرکار حملے کو انجام دینا تھا‘۔ انہوں نے کہا، ’دونوں دہشت گرد اس کے گھر پہنچنے سے پہلے ہی مارے گئے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: