وزیر اعظم مودی کی عوام کو توقعات پر کھرا اترنے کی یقین دہانی

رائے پور : وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت کو دہلی سے باہر نکالنے اور عوام کو ان کی توقعات پر کھرا اترنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ غریبوں، محروموں اور قبائلیوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے وہ مکمل طور سے پرعزم ہیں۔

Feb 21, 2016 08:30 PM IST | Updated on: Feb 21, 2016 08:30 PM IST
وزیر اعظم مودی کی عوام کو توقعات پر کھرا اترنے کی یقین دہانی

رائے پور : وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت کو دہلی سے باہر نکالنے اور عوام کو ان کی توقعات پر کھرا اترنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ غریبوں، محروموں اور قبائلیوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے وہ مکمل طور سے پرعزم ہیں۔

مسٹر مودی نے آج چھتیس گڑھ میں دارالحکومت رائے پور اور ڈوگرگڑھ میں منعقد پروگراموں میں پردھان منتری آواس یوجنا، الیکٹرانک مینو فیکچرنگ کلسٹر کا سنگ بنیاد، روربن مشن اور پبلک میڈیکل سنٹر کا افتتاح اور ریاست کی اننوویشن اینڈ انٹر پرینیور شپ ڈولپمنٹ پالیسی کا اجرا کرنے کے بعد لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کے بند کمروں سے وہ حکومت کے منصوبوں کی تعمیر اور ان پر عمل آوری کے لئے باہر نکالنے میں کامیاب رہے ہیں۔بند کمروں کی بجائے اب منصوبوں کی تعمیر زمینی بنیاد پر شروع ہو چکی ہے۔

انہوں نئی ٹکنالوجی اور جدت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ہی ذاتی شعبےمیں ترقی پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔ نئی ٹکنالوجی اور اننوویشن کے بغیر ٹھہراؤ آ جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 50 برسوں میں جن ممالک نے ترقی کی ہے۔ انہوں نئی ​​سوچ اور تخیل کے ساتھ یہ مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف یہ کہنے سے کام نہیں چلنے والا ہے کہ ملک میں 65 فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے بلکہ ان کے ہاتھوں میں ہنر ہونا چاہئے، نئے نئے ایجادات اور اختراعات پر تجربہ کرنا چاہئے اور انہیں ڈگریاں لے کر ملازمت مانگنے کے لئے گھومنے کی بجائے ملازمت دینے والا اور خواب کو پورا کرنے والا بننا چاہئے۔

پرسنل سیکٹر کی ترقی کی اپنی حکومت کے تصور کو اسی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکل ڈولپمنٹ کے ساتھ پردھان منتری مدرا یوجنا کے ذریعے نئے لوگوں کو کاروبار کے لئے حوصلہ افزائی کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو لوگوں کی اچھی حمایت مل رہی ہے۔اب تک دو کروڑ لوگوں کو ایک لاکھ کروڑ روپے بغیر گار نٹی کے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

Loading...

Loading...