وزیر اعظم مودی نے وڈودرہ میں ٹاٹا ایئربس C-295 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ پلانٹ کا رکھا سنگ بنیاد
وزیر اعظم مودی نے وڈودرہ میں ٹاٹا ایئربس C-295 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ پلانٹ کا رکھا سنگ بنیاد (ANI Photo)
PM Modi in Gujarat : وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تین روزہ دورہ گجرات پر اتوار دوپہر وڈودرہ پہنچے ۔ یہاں انہوں نے ایک روڈ شو میں حصہ لیا ۔ اس دوران سڑک کی دونوں طرف لوگوں کی بھاری بھیڑ نظر آئی ۔
وڈودرہ : وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے تین روزہ دورہ گجرات پر اتوار دوپہر وڈودرہ پہنچے ۔ یہاں انہوں نے ایک روڈ شو میں حصہ لیا ۔ اس دوران سڑک کی دونوں طرف لوگوں کی بھاری بھیڑ نظر آئی ۔ عوام نے وزیر اعظم مودی کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ انہوں نے بھی ہاتھ ہلا کر اور نمسکار کرکے لوگوں کا شکریہ قبول کیا ۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی ٹاٹا ایئربس کے ۔۔۔۔ ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ کے فاونڈیشن لیئنگ سیریمینی میں شامل ہوئے ۔ ملک کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی موجودگی میں گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل، ٹاٹا سنس کے چیئرپرسن این چندرشیکھرن و دیگر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مومینٹو پیش کیا ۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آج ملک میں پہلی مرتبہ پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعہ کسی ایئرکرافٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے ۔ یہ یقینی طور پر دفاعی شعبہ کے ساتھ ساتھ پورے ملک کیلئے فخر کی بات ہے ۔ ایئربس کے چیف کمرشیل افسر کرشچین شیرر نے کہا کہ ہم عاجزی اور ذمہ داری کے جذبہ کے ساتھ ایئربس میں ہندوستانی سرکار کے بھروسہ کو قبول کرتے ہیں ۔ ٹاٹا اور ایئربس مل کر ایک ایسا ایئرکرافٹ بنائیں گے جو آئی اے ایف کو مضبوط بنائے ۔
ہندوستان میں پہلی مرتبہ کوئی پرائیویٹ کمپنی ایئرکرافٹ بنانے جارہی ہے ۔ وزارت دفاع کے افسران نے بتایا کہ ٹاٹا ایئربس کا جوائنٹ وینچر وڈودرہ پلانٹ میں سی 295 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ کو بنائے گا ۔ ایئرکرافٹ بنانے میں 96 فیصد حصہ داری ہندوستان کی ہوگی ۔ ان ایئرکرافٹ کی سپلائی 2026 سے شروع ہو کر 2031 تک پوری ہوگی ۔ پہلے 16، C-295 ایئرکرافٹ 2023 سے 2025 کے درمیان ڈیلیور کئے جائیں گے ۔
فضائیہ کے وائس چیف ایئر مارشل سندیپ سنگھ کے مطابق یہ ڈیل پوری ہونے کے بعد آئی اے ایف C-295 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ کی سب سے بڑا آپریٹر بن جائے گا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔