اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پانچواں عالمی یوگ دیوس آج ۔ یوگا پرسرحدوں کی کوئی پابندی نہیں: مودی

    پانچویں عالمی یوگ دِوس کے موقع پروزیراعظم نریندرمودی یوگا کرتے ہوئے۔(تصویر:نیوز18 نیٹ ورک)۔

    پانچویں عالمی یوگ دِوس کے موقع پروزیراعظم نریندرمودی یوگا کرتے ہوئے۔(تصویر:نیوز18 نیٹ ورک)۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ آج کل یوگا ڈرائنگ روم سے بورڈ روم تک، شہروں کے پارک سے لے اسپورٹس کمپلکس تک پہنچ گیا ہے۔ آج گلی کوچوں سے ویلنیس سینٹرز تک چاروں طرف یوگا کو تجربہ کیا جا سکتا ہے۔

    • Share this:
      آج دنیا بھرمیں عالمی یوگ دِوس منایا جارہاہے۔ دنیا بھرکے اہم شہروں میں لوگ یوگا کررہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج یوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کہا کہ یوگا پرعمر، رنگ، ذات، فرقے، ذہنیت،عقیدہ، امیری،غربت، ریاست اور سرحدوں کی حدود کی کوئی پابندی نہیں ہے اور یہ سب کے لئے ہے اور اس پر سب کا حق ہے۔

      پی ایم مودی نے آج یہاں پربھات تارا میدان میں پانچویں عالمی یوگ دِوس کے موقع پرتقریباً 40000 لوگوں کے ساتھ يوگا کیا۔اس سے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہاکہ ’’یوگا سبھی حدود سے باہر ہے۔ یوگا سب کا ہے اور سب یوگا کے ہیں۔ میں نے کہا کہ جب ہم آدھے گھنٹے یوگا کرتے ہیں تو وہی یوگا نہیں ہے۔ یوگا نظم و ضبط ہے، لگن ہے، یہ عمل پوری زندگی کرنا ہوتا ہے‘‘۔

      وزیر اعظم نے کہا کہ آج کل یوگا ڈرائنگ روم سے بورڈ روم تک، شہروں کے پارک سے لے اسپورٹس کمپلکس تک پہنچ گیا ہے۔ آج گلی کوچوں سے ویلنیس سینٹرز تک چاروں طرف یوگا کو تجربہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بدلتے ہوئے وقت میں بیماری سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ ویلنیس پر ہمارا فوکس ہونا ضروری ہے اور یہ طاقت ہمیں یوگا سے ملتی ہے۔ یہی جذبہ یوگا اور قدیم ہندوستان کا ہے۔

      پی ایم مودی نے کہا کہ اب انہیں جدید دور کے سلسلے کو شہر سے گاؤں کی جانب، غریب اور قبائلی کے گھر تک لے کر جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب ہی ہے جو بیماری کی وجہ سے سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ بیماری غریب کو مزید غریب بنا دیتی ہے اس لیے انہیں یوگا کو غریب اور قبائلیوں کی زندگی کا ایک لازمی جز بنانا ہے تاکہ وہ صحت اور خوشحال ہو سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک میں غریبی میں تیزی سے کمی آرہی ہے، لوگ غریبی سے باہر نکل رہے ہیں، ایسے وقت یو گا بڑا ذریعہ بن سکتا ہے۔ غربت اور بیماری سے یوگا ہمیں بچا سکتا ہے۔


      نریندرمودی نے کہا کہ صرف سہولیات سے زندگی آسان نہیں بنتی اور نہ ہی بیماری سے بچاؤ کے لئے ادویات کافی ہیں۔پی ایم مودی نے کہا کہ یوگا کے پانچویں بین الاقوامی دن کے موقع پر رانچی آنے کی تین بڑی وجوہات ہیں، ایک جھارکھنڈ جنگلاتی ریاست ہے جہاں فطرت کی گود میں یوگا کرنے کا تجربہ مختلف ہوتا ہے۔ دوسری وجہ ہے کہ ستمبر میں ايوشمان بھارت یوجنا کا آغاز انہوں نے رانچی سے ہی کیا تھا اور تیسری سب سے بڑی وجہ ہے یہاں کے قبائلی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی جو چھو رقص کرتے ہیں اس میں بھی یوگا کے کئی آسنوں کا استعمال ہوتاہے۔





      First published: