உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے 3 نومبرکو ٹیکہ کاری پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں وزیر اعظم مودی

    ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے 3 نومبرکو ٹیکہ کاری پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں وزیر اعظم مودی

    ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے 3 نومبرکو ٹیکہ کاری پر تبادلہ خیال کرسکتے ہیں وزیر اعظم مودی

    Corona Vaccination in India: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) 3 نومبر کو ملک میں ٹیکہ کاری سے متعلق 11 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کرسکتے ہیں۔ اس دوران ٹیکہ کاری سے متعلق آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ممکن ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا وائرس (Coronavirus) کے خلاف ٹیکہ کاری (Corona Vaccination) چل رہی ہے۔ اب تک ملک میں 106 کروڑ سے زیادہ کورونا ویکسین (Corona Vaccine) کی ڈوز لگائی جاچکی ہیں۔ اس درمیان ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) 3 نومبر کو ملک میں ٹیکہ کاری سے متعلق 11 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کرسکتے ہیں۔ اس دوران ٹیکہ کاری سے متعلق آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ممکن ہے۔

      وہیں ملک میں ہفتہ کی شام تک کووڈ-19 سے بچاو والے ٹیکوں کی 106 کروڑ سے زیادہ ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ہفتہ کی شام 7 بجے تک ملک میں ٹیکوں کی تقریباً 62 لاکھ (61,99,429) خوراک دی گئیں۔ ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی شروعات 16 جنوری کو طبی اہلکاروں کو خوراک دینے کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔

      وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی شام کو روم میں منعقدہ جی-20 سمٹ میں کہا کہ ہندوستان اگلے سال کے آخرتک کووڈ-19 ٹیکے کی پانچ ارب خوراک کی پیداوار کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے کیا۔

      اقوام متحدہ کا ادارہ صحت کے تکنیکی مشاورتی گروپ بھی 3 نومبر کو میٹنگ کرنے والا ہے، جس میں وہ کو ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کے لئے نوٹیفائی کرنے کے لئے حتمی خطرات- فوائد کا تخمینہ لگائیں گے۔ بھارت بایوٹک کے ذریعہ کوویکسین بھارت بائیوٹیک اور ایسٹرا زینیکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کووی شیلڈ کا ہندوستان میں بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے۔

      وہیں یوروپین کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے ہندوستان کو کووڈ-19 کے خلاف ٹیکہ کاری پر بہترین پیش رفت کرنے اور ویکسین کی برآمدات کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے جمعہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو ٹیکہ کاری اور عالمی وبا کو ہرانے میں مدد کرنے کے لئے ایک ساتھ آنے کی ضرورت ہے۔

      اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ-19 کے 12,830 نئے معاملے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,42,73,300 ہوگئی، جبکہ علاج کرا رہے مریضوں کی تعداد گھٹ کر 1,59,272 ہوگئی، جو 247 دنوں میں سب سے کم ہے۔ صبح 8 بجے تک اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 446 مزید اموات سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 4,58,186 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے نئے معاملے مسلسل 23 ویں دن 20,000 سے کم ہیں اور 126 دن سے نئے معاملے 50,000 سے کم ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: