Covid-19 in India: کیا ملک میں پھر لگیں گی پابندیاں! وزیر اعظم مودی کی صدارت میں ہوئی ہائی لیول میٹنگ
c
Covid-19 in India: چین اور دنیا کے کئی دیگر ممالک میں قہر برپا کررہے کورونا کو لے کر ہندوستان پوری طرح سے الرٹ موڈ پر آگیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مرکزی وزارت صحت کے ساتھ ہائی لیول میٹنگ کی گئی ۔
نئی دہلی : چین اور دنیا کے کئی دیگر ممالک میں قہر برپا کررہے کورونا کو لے کر ہندوستان پوری طرح سے الرٹ موڈ پر آگیا ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مرکزی وزارت صحت کے ساتھ ہائی لیول میٹنگ کی گئی ۔ ملک اور دنیا میں کورونا کو لے کر موجودہ حالات سے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے وزیر اعظم کو واقف کرایا گیا ۔ میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر صحت منسکھ مانڈویہ سمیت دیگر سینئر افسران شامل تھے ۔
وزیر اعظم مودی نے کورونا کی صورتحال کو لے کر دہلی ، مہاراشٹر اور کئی دیگر ریاستوں کے ساتھ بھی اس پر تبادلہ خیال کیا ۔ مرکزی وزارت صحت نے بھی عالمی کورونا معاملات پر گہری نظر بنا رکھی ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ میٹنگ کے بعد بڑے اور خاص اقدامات کئے جاسکتے ہیں ۔ ان میں رینڈم چیکنگ سے لے کر ماسک کو لازمی کئے جانے وغیرہ جیسے اہم اقدمات ہوسکتے ہیں ۔ ریاستوں کو خاص ایڈوائزری بھی جاری کی جاسکتی ہے ۔
میٹنگ میں وزارت داخلہ کے بھی افسران کی موجودگی کے پیچھے ایک بڑی وجہ یہ بھی مانی جارہی ہے کہ سرکار اگر کوئی پابندی یا فیصلہ لیتی ہے تو اس میں سیدھی اس کی مداخلت ہوتی ہے ، اس لئے میٹنگ میں وزارت صحت کے ساتھ ساتھ وزیر داخلہ امت شاہ کے علاوہ وزارت کے اعلی افسران بھی موجود تھے ۔
بتادیں کہ چین میں زیرو کووڈ پالیسی ہٹنے کے بعد سے حالات انتہائی خراب ہوگئے ہیں۔ اس پر عالمی صحت تنظیم بھی تشویش ظاہر کرچکی ہے ۔ جاپان، جرمنی، برازیل اور ساوتھ کوریا وغیرہ ممالک میں بھی یہ اپنا خطرناک رخ دکھا رہا ہے ۔ ایسے میں چین سے آنے والی فلائٹس پر پابندی لگانے کی مانگ بھی تیزی سے اٹھ رہی ہیں ۔ کورونا کے بڑھتے معاملات سے نمٹنے کے لئے چین سے آنے والی فلائٹس پر پابندی لگانے کی مانگ کی جارہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔