ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا کے حالات پر وزیر اعظم مودی کی میٹنگ ، ویکسین پروڈکشن کو لے کر دی بڑی ہدایت

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک نے متحدہ ہو کر گزشتہ برس بھی کورونا کو شکست دی تھی اور ہم انہی اصولوں پر مزید تیزی سے اور تال میل کے ساتھ چل کر ایک بار پھر اس وبا کو شکست دے سکتے ہیں ۔

  • Share this:
کورونا کے حالات پر وزیر اعظم مودی کی میٹنگ ، ویکسین پروڈکشن کو لے کر دی بڑی ہدایت
کورونا کے حالات پر وزیر اعظم مودی کی میٹنگ ، ویکسین پروڈکشن کو لے کر دی بڑی ہدایت

نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے کیسز سے نمٹنے کے لیے ٹیسٹنگ، ٹریکنگ اور ٹریٹمنٹ کے سہ نکاتی فارمولہ کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے اور اس پر مزید تیزی سے کام کئے جانے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کی شام ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کورونا وبا کے سبب پیدا شدہ صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے دوا، آکسیجن، وینٹیلیٹر اور دیگر آلہ جات اور ٹیکہ کاری کی مہم کا وسیع جائزہ لیا ۔


انہوں نے کہا کہ ملک نے متحدہ ہو کر گزشتہ برس بھی کورونا کو شکست دی تھی اور ہم انہی اصولوں پر مزید تیزی سے اور تال میل کے ساتھ چل کر ایک بار پھر اس وبا کو شکست دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ٹیسٹنگ ، ٹریسنگ اور ٹریٹمنٹ کے سہ نکاتی فارمولے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے ۔ جلد بیماری کا پتہ لگا کرمناسب ٹیسٹنگ اور رابطوں کا پتہ لگا کر ہم شرح اموات میں کمی لا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کو عوام کے اندیشے اور ضرورتوں کے تئیں مزید حساس ہونا پڑے گا ۔


وزیر اعظم نے میٹنگ میں کہا کہ ملک میں کورونا دواوں کی کمی کو پوری کرنے کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ بتادیں کہ ملک میں ریمڈیسیور اور آکسیجن کی کمی کو لے کر اپوزیشن پارٹیاں نشانہ سادھ رہی ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے اس میٹنگ میں کہا کہ کورونا مریضوں کیلئے بیڈ کا انتظام کرنے کیلئے سبھی ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی فارماسیوٹیکل صنعت کو مختلف دواوں کی کمی کو پوری کرنے کیلئے پوری طاقت کے ساتھ کام کرنا چاہئے ۔


بتادیں کہ وزیر اعظم مودی نے گزشتہ دنوں نائب صدر وینکیا نائیڈو کے ساتھ گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں کے ساتھ میٹنگ کرکے کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔ اس سے پہلے وہ وزرائے اعلی کے ساتھ بھی میٹنگ کرچکے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 17, 2021 11:54 PM IST