உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈیلٹا سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اومیکران ، وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ میں PM مودی نے کہا : Alert رہئے ، لیکن...

    ڈیلٹا سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اومیکران ، وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ میں PM مودی نے کہا : Alert رہئے ، لیکن...

    ڈیلٹا سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے اومیکران ، وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ میں PM مودی نے کہا : Alert رہئے ، لیکن...

    وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے جمعرات کو ریاستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات (Coronavirus Cases in India) کے پیش نظر بھی حکمت عملی بناتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ عام لوگوں کے ذریعہ معاش اور اقتصادی سرگرمیوں کو کم سے کم نقصان ہوا اور معیشت کی رفتار بھی برقرار رہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے جمعرات کو ریاستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات (Coronavirus Cases in India) کے پیش نظر بھی حکمت عملی بناتے وقت اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ عام لوگوں کے ذریعہ معاش اور اقتصادی سرگرمیوں کو کم سے کم نقصان ہوا اور معیشت کی رفتار بھی برقرار رہے ۔

      سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کے بعد اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا کے دیگر ویرئنٹس کے مقابلہ میں اومیکران (Coronavirus Omicron Variant) کا انفیکشن کئی گنا تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ملک کے سائنسداں اور ہیلتھ سیکٹر کے ماہرین اس کا لگاتار تجزیہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ہمیں محتاط رہنا ہے ، چوکنا رہنا ہے ۔ خوف کا ماحول نہ بنے ، اس کا بھی دھیان رکھنا ہی ہوگا ۔

      وزیر اعظم مودی کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود منسکھ مانڈویا، وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور سینئر افسران موجود تھے۔ ان کے علاوہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ، پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چننی ، تری پورہ کے وزیر اعلی بپلب دیو، آسام کے وزیر اعلی ہمنت بسوا سرما سمیت کئی ریاستوں کے وزرائے اعلی نے شرکت کی ۔ عہدیداروں نے میٹنگ میں وبائی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین معلومات دیں۔

      وزیر اعظم مودی نے کووڈ انفکشن کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات پر کہا کہ سخت محنت ہی واحد راستہ ہے اور جیت ہی واحد متبادل ہے۔ جس طرح سے مرکز اوور ریاستی حکومتوں نے پوری سرگرمی اور اجتماعی طریقہ کار کو اختیار کیا تھا ، وہی اس بار بھی جیت کا منتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی رفتار کو بنائے رکھنا چاہئے۔ اس لیے بہتر ہوگا کہ لوکل کن ٹین منٹ علاقوںپر زیادہ توجہ دی جائے۔

      وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ کے مختلف ویرئنٹوں کے باوجود وبا سے نپٹنے کے لیے ٹیکہ کاری سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ کورونا کو شکست دینے کے لیے ہر طرح سے آگے رکھنے کی ضرورت ہے ۔اومیکران سے نپٹنے کے ساتھ ساتھ ابھی سے کسی بھی مستقبل کے ویریئنٹ سے نپٹنے کی تیاری بھی شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: