உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ED کی کارروائی کے درمیان PM مودی سے این سی پی سربراہ شرد پوار کی ملاقات، 20 منٹ تک چلی میٹنگ

    Sharad Pawar meets PM Modi: نیشنلسٹ کانگرپس پارٹی (این سی پی) لیڈر شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد سیاست مین کئی طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں لیڈران کے درمیان تقریباً 20 منٹ تک وزیر اعظم دفتر میں بات چیت ہوئی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگرپس پارٹی (این سی پی) لیڈر شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد سیاست مین کئی طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں لیڈران کے درمیان تقریباً 20 منٹ تک وزیر اعظم دفتر میں بات چیت ہوئی۔ ایک طرف مہاراشٹر میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت سمیت کئی دیگر لیڈران اور ان کے رشتہ داروں پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا ڈنڈا چل رہا ہے تو دوسری طرف مہاراشٹر حکومت کے اہم ستون شرد پوار وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، این سی پی لیڈر نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ والے موضوع پر بھی وزیر اعظم مودی سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

      ملاقات پر اجیت پوار نے دیا یہ جواب

      حالانکہ اس معاملے میں جب شرد پوار کے بھتیجے اجیت پوار سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں انہیں کوئی جانکاری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ملک کے وزیر اعظم اور قومی پارٹی کے لیڈر ترقی کے لئے ملاقات کرسکتے ہیں۔ اجیت پوار نے کہا کہ پارلیمنٹ سیشن کے دوران کچھ اہم موضوعات ہیں، جن پر تبادلہ خیال کرنے کی ضرورت ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      کوٹہ تنازعہ سے لے کرکشمیری سے شادی.. .ایک نظر ٹینا ڈابی سے جڑی ان باتوں پر جو آپ نہیں جانتے

      مرکزی ایجنسیوں کے چھاپے کے دوران ملاقات

      واضح رہے کہ شیو سینا اور این سی پی کے لیڈر مرکزی حکومت پر مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے اپوزیشن کے لیڈران کو پریشان کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔ آج بھی سی بی آئی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ اور این سی پی کے سینئر لیڈر انل دیشمکھ کو حراست میں لیا ہے۔ اس سے قبل منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شیو سینا لیڈر سنجے راوت کی بیوی اور ان کے دو معاونین کے پاس سے منی لانڈرنگ کے الزام میں 11.15 کروڑ کی جائیداد سیز کی ہے۔ ان سب کے درمیان شرد پوار کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات کا کیا مطلب ہے، اس پر ماہرین غوروخوض کر رہے ہیں۔

      صدر جمہوریہ الیکشن سے قبل ملاقات کا کیا مطلب

      حالانکہ این سی پی کے لیڈر اور وزیر جینت پاٹل نے بتایا کہ مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے لئے 12 نام گورنر کے پاس زیرالتوا ہیں، ہوسکتا ہے کہ شرد پوار اس موضوع پر وزیر اعظم مودی سے ملقات کرنے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا، گورنر ریاست میں مرکز کے نمائندہ ہوتے ہیں اور ان کے پاس قانون ساز کونسل کے لئے نامزد ہونے والے 12 ناموں کی فہرست زیر التوا ہے۔ اس سے قبل کل شام کو شرد پوار اپنی رہائش گاہ پر ایم ایل اے اور لیڈران سے ملاقات کی تھی۔ مہاراشٹر کے برسراقتدار اراکین اسمبلی اور لیڈروں سے ملنے کے بعد شرد پوار نے مرکزی وزیر نتن گڈکری سے بھی ملاقات کی تھی۔ یہ بھی دھیان دینے کی بات ہے کہ وزیر اعظم مودی نے ملک کے سب سے سینئر بی جے پی لیڈر کے ساتھ صدر جمہوریہ انتخابات سے کچھ پہلے کی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: