உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح، میگا روڈ شو- بڑا خاص ہوگا وزیر اعظم مودی کا بھوپال دورہ

    رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح، میگا روڈ شو- بڑا خاص ہوگا وزیر اعظم مودی کا بھوپال دورہ

    رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح، میگا روڈ شو- بڑا خاص ہوگا وزیر اعظم مودی کا بھوپال دورہ

    PM Narendra Modi Mega Road Show: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) کے بھوپال میں مصروف پروگرام ہیں۔ بھوپال میں ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی آج یہاں رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) کے بھوپال میں مصروف پروگرام ہیں۔ بھوپال میں ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی آج یہاں رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن (Rani Kamlapati Railway Station) کا افتتاح کریں گے۔ بھوپال کے حبیب گنج ریلوے اسٹیشن (Habibganj Railway station) کا نام بدل کر رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن کیا گیا ہے۔ آدیواسی سمیلن اور کملا پتی ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے ساتھ ساتھ ان کا یہاں میگا روڈ شو (Road Show) بھی ہوگا۔ بھوپال کے لوگ وزیر اعظم مودی کا استقبال پھول برسا کر کریں گے۔ وزیر اعظم کا روڈ شو نصف کلو میٹر تک ہوگا، جس میں استقبال کرنے کے 30 اسٹیج بنائے جا رہے ہیں۔

      بھوپال میں وزیر اعظم مودی کا ہوگا والہانہ استقبال

      وزیر اعظم نریندر مودی کا بھوپال میں پہلا قیام جمبوری میدان ہوگا۔ وہاں قبائلی گورو دیوس (جن جاتیہ گورو دیوس) پروگرام میں شامل ہونے کے بعد الگ پروگرام ورلڈ کلاس کملا پتی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کا ہے، لیکن اس سے پہلے ان کا روڈ شو ہوگا۔ بھوپال کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کو دیکھ کر ان کا استقبال کرسکیں گے۔

      وزیر اعظم مودی کریں گے نصف کلو میٹر تک روڈ شو

      بھوپال کے جمبوری میں قبائلی گورو دیوس پروگرام کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کا بھوپال میں میگا روڈ شو ہوگا۔ نصف کلو میٹر میں اس میگا روڈ شو کے لئے تقریباً 30 اسٹیج بنائے گئے ہیں۔ ان اسٹیج پر قبائلی لوک رقص پیش کریں گے۔ اسٹیج کے پاس ہی بی جے پی لیڈر اور کارکنان قطار میں کھڑے ہوں گے اور وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔ اس دوران وزیر اعظم پر پھولوں کی بارش کی جائے گی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      حبیب گنج اسٹیشن کا نام اب ہوگا رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن، مودی حکومت نے دی منظوری


      ہوشنگ آباد روڈ پر وزیر اعظم کا میگا شو...

      جمبوری میدان میں قبائلی گورو دیوس پروگرام کو وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے۔ اس کے بعد جمبوری میدان میں بنے ہیلی پیڈ پر پہنچیں گے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر سے ہوشنگ آباد واقع برکت اللہ یونیورسٹی میں اتریں گے۔ یہاں سے ان کا کارکیڈ روانہ ہوگا جو ہوشنگ آباد روڈ سے ہوتے ہوئے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن تک پہنچے گا۔ اس دوران ہوشنگ آباد روڈ پر ان کا روڈ شو ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: