100 سال کی عمر میں بھی ڈسپلن بھری زندگی گزارتی تھیں ہیرابین، ماں کے روزمرہ کام سے وزیراعظم مودی بھی لیتے تھے ترغیب
100 سال کی عمر میں بھی ڈسپلن بھری زندگی گزارتی تھیں ہیرابین، ماں کے روزمرہ کام سے وزیراعظم مودی بھی لیتے تھے ترغیب
ہیرابین کا طویل عرصے تک زندگی پانے کا راز ان کی جانب سے کی گئی جدوجہد ہے۔ ابتدائی زندگی سے لے کر اپنی موت تک ہیرابائی کی روز مرہ زندگی کافی نظم و ضبط بھری رہی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی ماں ہیرابین اب اس دنیا میں نہیں رہی ہیں۔ انہوں نے احمدآباد کے اسپتال میں اپنی آخری سانسیں لیں۔ ہیرابین کی عمر 100 سال تھی۔ 100 سال سے زائد کی عمر پانے کے باوجود وہ کافی سرگرم رہتی تھیں۔ اس عمر میں بھی وہ اپنا کام خود ہی کرنے کی کوشش کیا کرتی تھیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں پی ایم مودی کی والدہ کے روزانہ کے کام اور جدوجہد بھری زندگی کے بارے میں۔۔۔
ہیرابین کی جدوجہد کی کہانی ہیرابین کا طویل عرصے تک زندگی پانے کا راز ان کی جانب سے کی گئی جدوجہد ہے۔ ابتدائی زندگی سے لے کر اپنی موت تک ہیرابائی کی روز مرہ زندگی کافی نظم و ضبط بھری رہی ہے۔ وزیراعظم مودیبھی اپنی ماں سے ترغیب حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہیرابین کی پیدائش پالن پور میں ہوئی تھی، شادی کے بعد وہ وڈنگر شفٹ ہوگئیں تھیں۔ ہیرابین کی عمر محض 15-16 سال تھی، جب ان کی شادی ہوئی تھی۔ گھر کی مالی حالت کمزور ہونے کی وجہ سے انہیں پڑھنے کا موقع نہیں مل سکا، لیکن وہ اپنے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے دوسروں کے گھروں میں کام کرنے کے لیے تیار ہوگئیں۔ انہوں نے فیس بھرنے کے لیے کبھی کسی سے ادھار پیسے نہیں لیے۔ ہیرابین چہاتی تھیں کہ ان کے سبھی بچے پڑھ لکھ کر تعلیم یافتہ ہوجائیں۔
بچوں کے بیمار ہونے پر خود کرتی تھیں گھریلو علاج وزیراعظم مودی کے بھائی پرہلاد مودی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ماں ہیرابین سبھی طرح کے گھریلو علاج جانتی تھیں۔ وڈنگر کے چھوٹے بچوں اور خواتین کا علاج کرتی تھیں۔ کئی خواتین اپنی پریشانی دوسروں کو بتانے کے بجائے ہیرابین کو بتایا کرتی تھیں۔ میری ماں ضرور ناخواندہ تھیں لیکن پورا گاوں انہیں ڈاکٹر کہتا تھا۔
शानदार शताब्दी का ईश्वर चरणों में विराम... मां में मैंने हमेशा उस त्रिमूर्ति की अनुभूति की है, जिसमें एक तपस्वी की यात्रा, निष्काम कर्मयोगी का प्रतीक और मूल्यों के प्रति प्रतिबद्ध जीवन समाहित रहा है। pic.twitter.com/yE5xwRogJi
دن بھر کام میں مصروف رہتی تھیں ہیرابین پرہلاد مودی نے بتایا کہ ان کی والدہ صبح اور شام دو مرتبہ کنویں سے پانی کھینچ کر لاتی تھیں۔ کپڑے دھونے کے لیے تالاب جاتی تھیں۔ انہوں نے زیادہ وقت گھر کا ہی کھانا کھایا۔ باہر کے کھانے سے پرہیز کیا کرتی تھیں۔ ماں ہیرابین کو آئیس کریم بہت پسند تھا۔ وہ اس کے لیے کبھی بھی منع نہیں کرتی تھیں۔ وہ ہمیشہ کاموں میں مصروف رہتی تھیں۔ پھر دوسروں کے گھروں میں کام کرنے جاتی تھیں۔ وہ بچے کو پالنے کے لیے کافی مشکل محنت کیا کرتی تھیں۔
بچپن میں ہی ماں کا سایہ کھوچکی تھیں ہیرابین ہیرابین کے 100ویں سالگرہ پر وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے بلاگ میں اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ماں ہیرابین کا جنم گجرات مہسانا کے وِسنگر کے پالن پور میں ہوا تھا، جو وڈنگر کے کافی قریب ہے۔ چھوٹی سی عمر میں، انہوں نے اپنی ماں کو اسپینش فلو وبا میں کھودیا تھا۔ ہیرابین کو اپنی ماں کا چہرہ یا ان کی گود کا آرام بھی یاد نہیں ہے۔ انہوں نے اپنا پورا بچپن اپنی ماں کے بغیر گزارا۔ وہ اپنی ماں کی گود میں ہم سب کی طرح آرام نہیں کرسکتی تھی۔ وہ اسکول بھی نہیں جاسکتی تھی اور پڑھنا لکھنا سیکھ سکتی تھی۔ ان کا بچپن غریبی اور غیر یقینی صورتحال میں گزرا۔
گھر کا خرچ چلانے کے لیے دوسروں کے گھروں میں دھوتی تھیں برتن انہوں نے ذکر کیا کہ کیسے ان کی ماں نہ صرف گھر کے سبھی کام خود کیا کرتی تھیں بلکہ گھر کی معمولی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھی کام کرتی تھیں۔ وہ کچھ گھروں میں برتن دھوتی تھیں اور گھر کے خرچوں کو پورا کرنے کے لیے چرخہ چلانے کا وقت نکالتی تھیں۔ انہوں نے وڈنگر کے اس چھوٹے سے گھر کو یاد کیا جس کی چھت کے لیے مٹی کی دیواریں اور مٹی کی ٹائلیں تھیں، جہاں وہ اپنے والدین اور بھائی بہنوں کے ساتھ رہتے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔