'ایک ذاتی نقصان': وزیر اعظم مودی اور دیگر لیڈروں کا پرکاش سنگھ بادل کے اتنقال پر اظہار تعزیت

'ایک ذاتی نقصان': وزیر اعظم مودی اور دیگر لیڈروں کا پرکاش سنگھ بادل کے اتنقال پر اظہار تعزیت ۔ فائل فوٹو ۔

'ایک ذاتی نقصان': وزیر اعظم مودی اور دیگر لیڈروں کا پرکاش سنگھ بادل کے اتنقال پر اظہار تعزیت ۔ فائل فوٹو ۔

Parkash Singh Badal Death : وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت کئی سیاسی لیڈروں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے بادل کے انتقال کو ذاتی نقصان قرار دیا ۔ وزیراعظم مودی نے سیاسی لیجنڈ کے ساتھ اپنی کئی بات چیت کو بھی یاد کیا ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور شیرومنی اکالی دل کے سینئر لیڈر پرکاش سنگھ بادل کا منگل کو پنجاب کے موہالی میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ وہ 95 سال کے تھے ۔ بادل کو ایک ہفتہ پہلے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد موہالی کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔

    وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت کئی سیاسی لیڈروں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعظم مودی نے بادل کے انتقال کو ذاتی نقصان قرار دیا ۔ وزیراعظم مودی نے سیاسی لیجنڈ کے ساتھ اپنی کئی بات چیت کو بھی یاد کیا ۔



    وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا : پرکاش سنگھ بادل جی کی موت سے کافی دکھ ہوا ۔ وہ ہندوستانی سیاست کی ایک عظیم ہستی اور ایک قابل ذکر سیاست داں تھے ، جنہوں نے ہمارے ملک کیلئے بے پناہ تعاون کیا ۔ انہوں نے پنجاب کی ترقی کیلئے انتھک محنت کی اور مشکل وقت میں ریاست کو سہارا دیا ۔

    یہ بھی پڑھئے: پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کا انتقال،موہالی کے فورٹس اسپتال میں لی آخری سانس


    یہ بھی پڑھئے: شراب پالیسی گھوٹالہ: منیش سسودیا کی مشکلیں بڑھیں، CBI کی چارج شیٹ میں پہلی مرتبہ آیا نام


    ایک دیگر ٹویٹ میں وزیراعظم مودی نے لکھا: پرکاش سنگھ بادل جی کا جانا میرے لئے ذاتی نقصان ہے ۔ میں نے ان کے ساتھ کئی دہائیوں تک قریبی بات چیت کی ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ مجھے ہماری کئی بات چیت یاد آتی ہیں، جس میں ان کی ذہانت ہمیشہ واضح طور پر دکھائی دیتی تھی ۔ ان کے اہل خانہ اور بے شمار مداحوں کے تئیں تعزیت ۔

    پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے بھی سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر ٹویٹ کرکے غم کا اظہار کیا ۔ انہوں نے لکھا: سابق وزیراعلی پرکاش سنگھ بادل کے انتقال کی افسوسناک خبر ملی۔ واہے گرو ان کی آتما کو اپنے چرنوں میں جگہ دیں اور اہل خانہ کو غم برداشت کرنے کی طاقت دیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: