உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PM Modi in Hyderabad: حیدرآباد پہنچے وزیر اعظم مودی، استقبال کرنے کیلئے ائیر پورٹ نہیں گئے وزیر اعلی کے سی آر

    PM Modi in Hyderabad: حیدرآباد پہنچے وزیر اعظم مودی، استقبال کرنے کیلئے ائیر پورٹ نہیں گئے وزیر اعلی کے سی آر ۔ تصویر : ANI

    PM Modi in Hyderabad: حیدرآباد پہنچے وزیر اعظم مودی، استقبال کرنے کیلئے ائیر پورٹ نہیں گئے وزیر اعلی کے سی آر ۔ تصویر : ANI

    PM Modi in Hyderabad: بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو حیدرآباد پہنچ گئے ہیں ۔ دو روزہ میٹنگ کا آغاز آج سے ہورہا ہے اور دونوں دن ہی وزیر اعظم مودی حیدرآباد میں رہیں گے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی :بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو حیدرآباد پہنچ گئے ہیں ۔ دو روزہ میٹنگ کا آغاز آج سے ہورہا ہے اور دونوں دن ہی وزیر اعظم مودی حیدرآباد میں رہیں گے ۔ ایگزیکٹیو کی میٹنگ کے بعد وزیر اعظم مودی اتوار کو ایک عظیم ریلی سے بھی خطاب کریں گے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: تلنگانہ کے لئے بی جے پی تیارکر رہی ہے حکمت عملی، حیدرآباد میں مجلس عاملہ کا 2 روزہ اجلاس


      حیدرآباد پہنچنے کی جانکاری وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے دی ۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ وہ بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچ گئے ہیں ۔ اس میٹنگ کے دوران پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔



      بتادیں کہ عام طور پر یہ پروٹوکول ہے کہ جب وزیر اعظم کسی ریاست میں پہنچتے ہیں تو ان کا استقبال کرنے کیلئے ریاست کے وزیر اعلی کو پہنچنا ہوتا ہے، لیکن تلنگانہ کے وزیر اعلی اس مرتبہ بھی وزیر اعظم مودی کا استقبال کرنے کیلئے ایئرپورٹ نہیں پہنچے ۔ گزشتہ پانچ ماہ میں یہ تیسرا ایسا موقع تھا، جب کے سی آر، وزیر اعظم مودی کا استقبال کرنے کیلئے نہیں پہنچے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: صحافی محمد زبیر کو بڑا جھٹکا، ضمانت عرضی خارج، 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا


      وزیر اعظم کے استقبال کیلئے تلنگانہ سرکار کی جانب سے صرف ایک وزیر ہی ایئرپورٹ پر موجود تھے ۔ اس سے پہلے جب اپوزیشن کی طرف سے صدر جمہوریہ امیدوار بنائے گئے یشونت سنہا حیدرآباد پہنچے تو ان کا استقبال کرنے کیلئے کے سی آر پوری کابینہ کے ساتھ بیگم ایئرپورٹ پر پہنچے تھے ۔ راو نے صدارتی انتخابات میں یشونت سنہا کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

      غور طلب ہے کہ بی جے پی کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ دو دن ہوگی ۔ اس میٹنگ میں 300 سے زیادہ لوگ شرکت کرنے والے ہیں اور پارٹی کے تقریبا سبھی بڑے لیڈر اس میں شامل ہوں گے ۔ میٹنگ کے دوران ملک کے موجودہ سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کا امکان ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: