وزیر اعظم مودی نے ایل او سی کے پاس فوجی جوانوں کے ساتھ منائی دیوالی ، ٹویٹ کرکے کہی یہ بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے روشنیوں کا تہوار دیوالی ملک کی حفاظت میں سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ منائی ۔

Oct 27, 2019 06:15 PM IST | Updated on: Oct 27, 2019 06:15 PM IST
وزیر اعظم مودی نے ایل او سی کے پاس فوجی جوانوں کے ساتھ منائی دیوالی ، ٹویٹ کرکے کہی یہ بات

وزیر اعظم مودی نے ایل او سی کے پاس فوجی جوانوں کے ساتھ منائی دیوالی ، ٹویٹ کرکے کہی یہ بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے روشنیوں کا تہوار دیوالی ملک کی حفاظت میں سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ منائی ۔ وہ اتوار کو جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری پہنچے اور وہاں فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی ۔ خیال رہے کہ آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد وزیر اعظم مودی کا جموں و کشمیر کے کسی بھی علاقہ کا یہ پہلا دورہ تھا ۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر التزامات کو مرکزی حکومت نے پانچ اگست کو ہٹادیا تھا ۔

وزیر اعظم مودی نے راجوری میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر فوجی جوانوں سے خطاب بھی کیا ۔ راجوری سے دیوالی کے جشن کی تصویریں اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں ، جس میں وزیر اعظم مودی جوانوں کو مٹھائیاں کھلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے بھی ٹویٹر ہینڈل سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ جموں و کشمیر کے راجوری میں بہادر جوانوں کے ساتھ انہوں نے دیوالی منائی ۔ انہوں نے کہا کہ ان جانباز جوانوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہمیشہ میرے لئے خوشی کی بات ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جوانوں سے بات چیت کے دوران میں نے ملک کے عوام کی طرف سے ان کی خدمات کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ ان کی چوکسی اور جانبازی ملک کو ہمیشہ محفوظ رکھتی ہے ۔ میں نے جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے بڑے اقدامات کے بارے میں بھی ان سے بات چیت کی ۔

Loading...