உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہند-اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے 30 سال، پی ایم مودی نے کہا- ہماری دوستی نئے ریکارڈ بنائے گی، دیکھیں ویڈیو

    اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی تعلقات کے ہوئے 30 سال۔

    اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی تعلقات کے ہوئے 30 سال۔

    پی ایم مودی نے کہا کہ آج جب دنیا میں اہم تبدیلیاں ہو رہی ہیں، ہندوستان-اسرائیل تعلقات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ باہمی تعاون کے نئے اہداف طے کرنے کا اس سے بہتر موقع اور کیا ہو سکتا ہے کہ جب ہندوستان اس سال اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے اور اسرائیل اگلے سال اپنی آزادی کی 50ویں سالگرہ منانے والا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان اسرائیل تعلقات (India-Israel) کو مزید آگے لے جانے اور نئے اہداف طے کرنے کے لیے اس سے بہتر وقت کوئی نہیں ہو سکتا۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دنیا میں رونما ہونے والی اہم تبدیلیوں کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں، ہندوستان-اسرائیل سفارتی تعلقات (India-Israel Diplomatic Relation) کی 30 ویں سالگرہ کے پیش نظر، وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کی دوستی آنے والی دہائیوں میں باہمی تعاون کے نئے ریکارڈ قائم کرتی رہے گی۔


      انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے درمیان صدیوں سے قریبی تعلقات رہے ہیں، جیسا کہ ہندوستان کی بنیادی فطرت رہی ہے، سینکڑوں سالوں سے ہماری یہودی برادری بغیر کسی امتیاز کے ہندوستانی سماج میں ایک ہم آہنگی کے ماحول میں رہ کر پھلی پھولی ہے اور ہماری ترقی کے سفر ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

      پی ایم مودی نے کہا کہ آج جب دنیا میں اہم تبدیلیاں ہو رہی ہیں، ہندوستان-اسرائیل تعلقات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ باہمی تعاون کے نئے اہداف طے کرنے کا اس سے بہتر موقع اور کیا ہو سکتا ہے کہ جب ہندوستان اس سال اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے اور اسرائیل اگلے سال اپنی آزادی کی 50ویں سالگرہ منانے والا ہے۔

      ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ ہندوستان اسرائیل دوستی آنے والی دہائیوں میں باہمی تعاون کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔آپ کو بتادیں کہ 30 سال قبل ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طور پر قائم ہوئے تھے۔ ہندوستان نے اسرائیل کو 17 ستمبر 1950 کو تسلیم کیا تھا لیکن دونوں ممالک کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات 29 جنوری 1992 کو قائم ہو گئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: