نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کو ایک بار پھر دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار دیا گیا ہے۔ امریکہ میں قائم کنسلٹنگ فرم 'مارننگ کنسلٹ' کے ذریعہ جاری کردہ عالمی رہنماؤں کی تازہ ترین منظوری کی فہرست میں، پی ایم مودی 75 فیصد کی سب سے زیادہ منظوری کی درجہ بندی کے ساتھ مقبول رہنماؤں کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ اس سروے میں دنیا بھر کے 22 لیڈران کی اپروول ریٹنگ کا اندازہ لگایا گیا ہے، جس میں پی ایم مودی کی مقبولیت کے سامنے امریکی صدر جو بائیڈن، فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک کی ریٹنگ بیحد کم رہی۔
30 مارچ 2023 تک عالمی لیڈران کی منظوری کی درجہ بندی کے مطابق پی ایم مودی کے بعد اس فہرست میں میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کا نام آتا ہے، جنہوں نے 61 فیصد ریٹنگ کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی 55 فیصد کی منظوری کی درجہ بندی کے ساتھ تیسرے مقام پر رہے، جب کہ سوئٹزرلینڈ کے سربراہ مملکت ایلین بیرسیٹ کو 53 فیصد کی منظوری کی درجہ بندی ملی۔
اس کے بعد دیگر تمام سربراہان مملکت کی ریٹنگ 50 فیصد سے کم ہی رہی۔ ان میں امریکی صدر جو بائیڈن صرف 41 فیصد کی منظوری کی درجہ بندی کے ساتھ چھٹے مقام پر، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو 39 فیصد کی منظوری کے ساتھ ساتویں نمبر پر جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک 34 فیصد کی منظوری کے ساتھ 10ویں نمبر پر رہے۔
دہلی بھوپال روٹ پر وندے بھارت ایکسپریس کو وزیراعظم مودی نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا روانہCOVID-19 نے پھر پکڑی رفتار،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 2994 نئے کیس، 9 کی موتمارننگ کنسلٹ ویب سائٹ نے اتوار 2 اپریل کو ان ریٹنگز کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ منظوری کی یہ تازہ ترین درجہ بندی 22 سے 28 مارچ 2023 تک جمع کیے گئے ڈیٹا پر مبنی ہے۔ مارننگ کنسلٹ کے مطابق، وہ روزانہ دنیا بھر میں 20,000 لوگوں کے ساتھ آن لائن انٹرویو لیتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔