ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے کورونا پر وزرا اور افسران کے ساتھ کی میٹنگ ، 5 ریاستیں بنیں تشویش کا باعث

وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) کے ساتھ میٹنگ میں نیتی آیوگ کے رکن ونود پال نے کورونا وائرس (COVID-19) کی موجودہ اور ممکنہ صورتحال پر ایک پرزنٹیشن بھی پیش کیا ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کورونا پر وزرا اور افسران کے ساتھ کی میٹنگ ، 5 ریاستیں بنیں تشویش کا باعث
وزیر اعظم مودی نے کورونا پر وزرا اور افسران کے ساتھ کی میٹنگ ، 5 ریاستیں بنیں تشویش کا باعث

وزیر اعظم مودی نے کووڈ 19 وبا کے خلاف حکومت کے ذریعہ اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے سینئر وزرا اور افسران کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی ۔ میٹنگ میں وائرس کے سلسلہ میں ملکی سطح پر حالات اور تیاری کا جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں دہلی سمیت مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ ، وزیر صحت ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ، کابینہ سکریٹری اور ہیلتھ سکریٹری سمیت کئی دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔


اس دوران نیتی آیوگ کے رکن ونود پال نے کورونا وائرس کی موجودہ اور ممکنہ صورتحال پر ایک پرزنٹیشن بھی پیش کیا ۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے دوتہائی معاملات پانچ ریاستوں میں ہیں اور اس میں بڑی تعداد بڑے شہروں میں ہے ۔ بڑے شہروں میں اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے ، بیڈ اور طبی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔




اس دوران وزیر اعظم مودی نے اسپتال بیڈ ، آئیسولیشن بیڈ کی شہر اور ضلع وار ضرورتوں پر با اختیار گروپ کی سفارشات پر نوٹس لیا ۔ اس کے ساتھ ہی ضرورت کے مطابق وزارت صحت کے افسران کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے مشورہ سے ایمرجنسی اسکیم بنانے کی ہدایت دی ۔ وزیر اعظم نے مانسون کے موسم کی شروعات کے پیش نظر وزارتوں کو مناسب تیاری کو یقینی بنانے کا بھی مشورہ دیا ۔

دہلی کے وزیر اعلی کے ساتھ ایمرجنسی میٹنگ بلانی چاہئے : وزیر اعظم

اس دوران دہلی میں کورونا وائرس کے حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اگلے دو مہینے کی ممکنہ صورتحال پر بھی بات کی گئی ۔ وزیر اعظم مودی نے مشورہ دیا کہ وزیر داخلہ اور وزیر صحت کو ایک انٹیگریٹیڈ پلان تیار کرنے کیلئے حکومت ہند کے سبھی سینئر افسران ، دہلی حکومت اور دہلی نگر نگموں کے افسران کی موجودگی میں لیفٹیننٹ گورنر اور دہلی کے وزیر اعلی کے ساتھ ایک ایمرجنسی میٹنگ بلانی چاہئے ۔ کورونا کے بڑھتے معاملات سے پیدا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تفصیل سے گفتگو کرنی چاہئے ۔

اس دورا کئی ریاستوں ، اضلاع اور شہروں کے ذریعہ کورونا کو مات دینے کیلئے اٹھائے گئے بہترین اقدامات کی بھی سراہنا کی گئی ۔ اس کامیاب کہانیوں اور کوششوں کی تشہیر کی جانی چاہئے ، جس سے دوسرے لوگ بھی ترغیب پا کر کورونا کے خلاف اپنی جنگ مزید مضبوط کرسکیں ۔
First published: Jun 13, 2020 08:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading