اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ترقیاتی منصوبوں کے مخالفین دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں: وزیر اعظم مودی

    وزیراعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

    وزیراعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

    تمل اخبار تھانتی کو دئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ دن پہلے ایسا دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ ترقیاتی منصوبوں کو نافذ کرنے میں پریشانی پیدا کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے لوگوں کے دہشت گردوں سے رشتہ کے ثبوت ملے ہیں۔ تمل اخبار تھانتی کو دئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ دن پہلے ایسا دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ ترقیاتی منصوبوں کو نافذ کرنے میں پریشانی پیدا کر رہے ہیں۔

      اخبار کو ای میل کے ذریعہ دئے گئے انٹرویو میں پی ایم مودی نے کہا ،’’ ایسے ثبوت ملے ہیں کہ ان لوگوں کے دہشت گردوں سے رشتے ہیں۔ یہ صرف میں نہیں کہہ رہا، مجھ سے پہلے  منموہن سنگھ نے بھی کہا تھا کہ کچھ غیر ملکی این جی او  کڈنکولم میں جوہری پاور پلانٹ کے خلاف لوگوں کو اکسا رہے ہیں‘‘۔
      دراصل مرکزی وزیر پان رادھاکرشنن نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ تمل ناڈو میں کچھ دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں نظرآ رہی ہیں، جو کہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ رادھاکرشنن نے ساتھ ہی کہا کہ یہ دہشت گرد تنظیمیں لوگوں کے فائدہ کے لئے شروع کئے جانے والے منصوبوں کے خلاف ان کے من میں ڈر پیدا کر رہی ہیں۔ اخبار نے وزیر اعظم مودی سے رادھا کرشنن کے اسی بیان کے تحت سوال کیا تھا جس پر انہوں نے یہ جواب دیا۔

      First published: