پاکستان پرجوابی کارروائی کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا 'ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے اورآج پورا ملک بے حد خوش۔

وزیراعظم نے راجستھان کے چرو میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا پردھان سیوک کام کررہا ہے کیونکہ ہمارے لئے ملک پہلے ہے۔ ہم لوگ 'جے جوان، جے کسان اورجے وگیان' کے احساس سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

Feb 26, 2019 03:37 PM IST | Updated on: Feb 26, 2019 04:29 PM IST
پاکستان پرجوابی کارروائی کے بعد وزیراعظم مودی نے کہا 'ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے اورآج پورا ملک بے حد خوش۔

وزیراعظم نریندرمودی راجستھان میں ریلی کو خطاب کرتے ہوئے۔

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ پاکستان میں جوابی کارروائی کے بعد پورے ملک میں خوشی کا ماحول ہے۔ ہرطرف ہندوستانی فضائیہ کے اقدامات کی خوب تعریف ہورہی ہے۔ اسی ضمن میں وزیراعظم نریندرمودی نے راجستھان کے چرومیں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ ملک ایک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں آج خوشی کا ماحول ہے۔ ملک سے بڑھ کرکچھ نہیں ہوتا ہے۔ نہ اٹکیں گے، نہ رکیں گے، ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ویرسپوتوں کی ماتاوں کوسلام کرتے ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا ہے کہ آپ کا پردھان سیوک کام کررہا ہے کیونکہ ہمارے لئے ملک پہلے ہے۔ ہم لوگ 'جے جوان، جے کسان اورجے وگیان' کے احساس سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ میں خوش ہوں کہ دو دن قبل 'پردھان منتری کسان سمان ندھی' لانچ ہوچکی ہے۔

Loading...

انہوں نے کہا کہ میں آج پھرسے وہی بات دوہراتا ہوں جو میں نے 2014 میں کہی تھی۔ سوگندھ مجھے اس مٹی کی، میں ملک کونہیں جھکنے دوں گا۔ میں ملک نہیں رکنے دوں گا، میں ملک نہیں جھکنے دوں گا، میرا وعدہ ہے بھارت ماں کو، تیرا شیش نہیں جھکنے دوں گا۔

 

Loading...