PM Modi نے کہا- ہندوستان دوسروں کے نقصان کی قیمت پر اپنی ترقی کا خواب نہیں دیکھتا

PM Narendra Modi News: وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے تارکین وطن کے ذریعہ مجسمہ کی نقاب کشائی کو ایک "عظیم پہل" کے طور پر خیر مقدم کیا۔ مودی نے کہا، "ہندوستان سرفہرست سوچ ہے، جو 'وسودھیو کٹمبکم' کی بات کرتا ہے۔"

  • Share this:
    نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ ہندوستان دوسرے کے نقصان کی قیمت پر اپنی فلاح کے خواب نہیں دیکھتا اور ملک کی ترقی پوری انسانیت کی فلاح و بہبود سے وابستہ ہے۔ کناڈا کے مرکھم واقع سناتن مندر ثقافتی مرکز میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی۔ اس سے متعلق منعقدہ ایک پروگرام کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ مجمسہ ہندوستان-کناڈا تعلقات کی علامت رہے گی۔

    وزیر اعظم مودی نے ہندوستان کے ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مائیگرینٹ ہندوستانیوں کے ذریعہ ایک ‘بڑی پہل‘ کے طور پر مجسمے کی نقاب کشائی کے اقدام کا خیر مقدم کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ’ہندوستان وہ سرفہرست سوچ ہے جو 'واسودھیو کٹمبکم' کی بات کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہندوستان دوسرے کے نقصان کی قیمت پر اپنی فلاح کے خواب نہیں دیکھتا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اپنے ساتھ مکمل انسانیت کے اور پوری دنیا کی فلاح کی دعا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر ہندوستان کی آواز پوری انسانیت کی نمائندگی کرتی ہے۔

    وزیر اعظم مودی نے کہا، ‘ہماری محنت صرف ہمارے لئے نہیں ہے۔ ہندوستان کی ترقی سے پوری انسانیت کی فلاح وابستہ ہے‘۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: