وزیراعظم مودی کی ممتا بنرجی کو وارننگ، ہمارے رابطے میں ہیں ترنمول کانگریس کے 40 ارکان اسمبلی

نریندرمودی نے کہا کہ دیدی آپ کی زمین کھسک چکی ہے اور دیکھ لینا 23 مئی کو جب نتائج آئیں  گےتوآپ کے ارکان اسمبلی بھی آپ کو چھوڑکربھاگ جائیں گے۔

Apr 29, 2019 07:38 PM IST | Updated on: Apr 29, 2019 07:43 PM IST
وزیراعظم مودی کی ممتا بنرجی کو وارننگ، ہمارے رابطے میں ہیں ترنمول کانگریس کے 40 ارکان اسمبلی

وزیراعظم نریندر مودی: فائل فوٹو

وزیراعظم نریندرمودی نے پیرکومغربی بنگال کے سیرم پورمیں ریلی کے دوران ممتا بنرجی پرجم کرتنقید کی۔ انہوں نے ممتا بنرجی کےاس بیان پرشکریہ ادا کیا، جس میں انہوں نےکہا تھا کہ وہ وزیراعظم مودی کومٹی سے بنا رس گلا بھیجیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں دیدی کا بہت شکرگزارہوں۔

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ آپ جتنے بھی رس گلے بناکربھیجیں گی اوراس میں جتنے بھی پتھرآئیں گے، اسے میں لینے کوتیارہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پتھرآپ کے غنڈے بے قصورلوگوں کومارنے میں استعمال کرتے ہیں۔ میں وہ سبھی پتھرکھانے کوتیارہوں، جو بے قصورلوگوں کےسرپھوڑنے میں استعمال ہوتے ہیں۔

Loading...

انہوں نےکہا کہ دیدی آپ کی زمین کھسک چکی ہےاوردیکھ لینا 23 مئی کوجب نتائج آئیں گے توآپ کےممبران اسمبلی بھی آپ کوچھوڑکربھاگ جائیں گے۔ آج بھی آپ کے40 ممبران اسمبلی میرے رابطے میں ہیں۔

انہوں نےکہا کہ دیدی آپ نے دھوکہ دہی کی ہے، آج جومغربی بنگال میں غصہ ہے، وہ آپ کی دھوکہ دہی کی ہے اوراس دھوکہ دہی کی قیمت یہاں کا نوجوان لےکررہے گا۔ عوام کی آنکھوں میں ایک ہی خواب نظرآرہا ہے۔ عوام کے جگرمیں ایک ہی عزم ہے اوروہ ہے 'چپ چاپ کمل چھاپ، چاپ کمل چھاپ'۔  

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے وزیراعظم مودی سے متعلق بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نریندرمودی الیکشن سے قبل کبھی مغربی بنگال نہیں آئےاوراب لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس کےسینئرلیڈرڈیریک اوبرائن نےوزیراعظم مودی کے بیان پرردعمل ظاہرکرتے ہوئےکہا کہ 'ایکسپائری بابو وزیر اعظم... کوئی بھی آپ کےساتھ نہیں جائےگا، یہاں تک کہ ایک ایک کونسلربھی نہیں۔ کیا آپ انتخابی تشہیرکررہے ہیں یا ہارس ٹریڈنگ...۔ آپ کےجانےکی تاریخ عنقریب ہے۔ آج ہم آپ کی شکایت الیکشن کمیشن سےکررہے ہیں۔ آپ کے بیان سے واضح ہےکہ آپ ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم انہیں بنگال سے رسگلا دیں گے۔ ہم مٹی سے مٹھائی بنائیں گےاوراس میں کنکڑ ڈالیں گے جیسے لڈومیں کاجواورکشمش کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس مٹھائی کو کھانےکے بعد ان کے دانت ٹوٹ جائیں گے۔ اس سے پہلے بالرگھاٹ اورگنگا رامپورکی ریلی میں ممتا بنرجی نےکہا کہ "دہلی کا لڈوجوبھی کھائے وہ پچھتائے۔ 2014 میں انہوں نے دو سیٹیں جیتی تھیں، اس بارانہیں بڑا رس گلا ملےگا۔ انہیں بڑا صفرملےگا"۔

Loading...