ملک میں این بی اے کا انعقاد ہند - امریکہ تعلقات کیلئے تاریخی دن : وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے پہلے میچ کے انعقاد کو ہند – امریکہ تعلقات کیلئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ۔

Oct 05, 2019 11:11 PM IST | Updated on: Oct 05, 2019 11:11 PM IST
ملک میں این بی اے کا انعقاد ہند - امریکہ تعلقات کیلئے تاریخی دن : وزیر اعظم مودی

ملک میں این بی اے کا انعقاد ہند - امریکہ تعلقات کیلئے تاریخی دن : وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ملک میں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے پہلے میچ کے انعقاد کو ہند – امریکہ تعلقات کیلئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ۔ اس ہائی پروفائل باسکٹ بال لیگ کا پہلا مقابلہ جمعہ کو ممبئی میں کھیلا گیا ، جہاں انڈیانا پیسرس نے دلچسپ میچ میں سیکرا مینٹو کنگس کو 132-131 سے ہرایا ۔

وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا کہ کل ہندوستانی کھیلوں اور ہند – امریکہ کے تعلقات کیلئے تاریخی دن تھا ۔ ہندوستان میں کھیلے گئے پہلے این بی اے میچ کی میزبانی ممبئی نے کی ۔ انڈیانا پیسرس اور سیکرا مینٹو کنگس کے درمیان مقابلہ کھیل سے محبت کرنے والوں کیلئے مزیدار رہا ۔ اس شاندار مقابلہ کیلئے دونوں ٹیموں کو مبارکباد ۔

Loading...

pm narendra modi, indian us relation, nba debut india, nba match india, indiana pacers Sacramento kings, नरेंद्र मोदी, पीएम मोदी, एनबीए मैचए एनबीए लीग, इंडिया अमेरिका

انہوں نے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا کہ باسکٹ بال ہمارے نوجوانوں کے درمیان کافی مقبول ہے ۔ این بی اے نے اسٹیج تیار کردیا ہے یا کھیل رابطوں کیلئے اسٹیج سجا دیا ہے ، مجھے امید ہے کہ زیادہ نوجوان باسکٹ بال کھیلیں گے اور فٹ انڈیا مہم میں بھی اہم رول ادا کریں گے ۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ہیوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں ہاوڈی مودی پروگرام میں ہندوستان میں این بی اے کے انعقاد کو لے کر دلچسپی دکھائی تھی ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں وزیر اعظم مودی سے پوچھا تھا کہ کیا مجھے دعوت ہے ؟۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں امریکی صدر کو اہل خانہ کے ساتھ ہندوستان آنے کی دعوت دی تھی ۔ یہ میچ ریلائنس فاونڈیشن جونیئر این بی اے پروگرام کے تحت کھیلا گیا ۔ این بی اے نے میچ دیکھنے کیلئے 3000 لڑکوں اور لڑکیوں کو بلایا ہے۔

Loading...