ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نے کہا : پناہ گزینوں کے حقوق کا علم بانٹنے والے سی اے اے کی کررہے ہیں مخالفت ، آرٹیکل 370 پر کہی یہ بات

جو لوگ دنیا بھر کے پناہ گزینوں کے حقوق کی وکالت کرتے ہیں ، وہ پناہ گزینوں کیلئے بنائے گئے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کی مخالفت کرتے ہیں ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نے کہا : پناہ گزینوں کے حقوق کا علم بانٹنے والے سی اے اے  کی کررہے ہیں مخالفت ، آرٹیکل 370 پر کہی یہ بات
وزیر اعظم مودی نے کہا : پناہ گزینوں کے حقوق کا علم بانٹنے والے سی اے اے کی کررہے ہیں مخالفت ، آرٹیکل 370 پر کہی یہ بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ایک پروگرام میں کورونا وائرس ، شہریت ترمیمی قانون اور جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے سمیت کئی معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہر دور ہمارا امتحان لینے کیلئے نئے چیلنجز لے کر آتا ہے اور اتحاد کے ہمارے جذبہ کو جانچنے اور مضبوط کرنے کیلئے نئے چیلنجز لاتا ہے ۔ آج کورونا وائرس ( کووڈ 2019 ) دنیا کے سامنے ایک بڑا چیلنج ہے ۔


ایک انگریزی چینل کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک دور ایسا تھا جب ایک خاص طبقہ کی پیشین گوئیوں کے مطابق ہی چیزیں ہوا کرتی تھیں ۔ جو رائے انہوں نے دے دی ، وہی حتمی سمجھتی جاتی تھی ۔ لیکن تکینک کی ترقی سے آج سماج کے ہر طبقہ کے لوگوں کے رائیں اہمیت رکھتی ہیں ۔



وزیر اعظم مودی کہا کہ ڈی بی ٹی کے ذریعہ ہم پہلے کی صورتحال میں بڑی تبدیلی لائے اور ہزاروں کروڑ روپے کو غلط ہاتھوں میں جانے سے بچایا ۔ ریرا قانون بناکر ہم نے رئیل اسٹیٹ شعبہ کو کالا دھن سے پاک بنانے کی کوشش کی اور مڈل کلاس کے لوگوں کی ان کے خوابوں کے گھر تک رسائی آسان بنائی کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ دنیا بھر کے پناہ گزینوں کے حقوق کی وکالت کرتے ہیں ، وہ پناہ گزینوں کیلئے بنائے گئے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کی مخالفت کرتے ہیں ۔ جو لوگ دن رات آئین کی دہائی دیتے ہیں وہ آرٹیکل 370 کو ہٹاکر جموں و کشمیر میں پوری طرح سے آئین کو نافذ کرنے کی مخالفت کرتے ہیں ۔
First published: Mar 06, 2020 11:15 PM IST