نئی دہلی : سرکار کے آٹھ سال پورے ہونے پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جس چکر میں ملک 2014 سے پہلے پھنسا تھا، اس سے باہر نکل رہا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ملک کی خود اعتمادی بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باشندگان وطن کا خود پر بھروسہ بے مثال ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بدعنوانی ، ہزاروں کروڑ کے گھوٹالے ، بھائی بھتیجہ واد، ملک بھر میں پھیل رہی دہشت تنظیمیں ، علاقائی بھید بھاو ، جس چکر میں ملک 2014 سے پہلے پھنسا ہوا تھا، اس سے باہر نکل رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے یہ باتیں پی ایم کیئرس فار چلڈرین اسکیم کے لانچ کے موقع پر کہی ۔
بتادیں کہ سال 2014 میں وزیر اعظم مودی پہلی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بنے تھے ۔ وزیر اعظم کے مطابق ان کی سرکار غریبوں کی لگاتار مدد کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھا کر ہماری سرکار نے غریب کو اس کے حقوق یقینی بنائے ہیں ۔ اب غریب سے غریب کو کو بھروسہ ہے کہ سرکار کی اسکیموں کا فائدہ اس کو ملے گا ، مسلسل ملے گا ۔ اس بھروسہ کو بڑھانے کیلئے ہماری سرکار اب صد فیصد با اختیار بنانے کی مہم چلا رہی ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے ملک کی نوجوان طاقت کی جم کر تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ہندوستان نے جو بلندی حاصل کی ہے ، وہ پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔ آج دنیا میں ہندوستان کی آن بان شان بڑھی ہے، عالمی پلیٹ فارموں پر ہمارے ہندوستان کی طاقت بڑھی ہے ، مجھے خوشی ہے کہ ہندوستان کے اس سفر کی قیادت نوجوان طاقت کررہی ہے ۔
وزیر اعظم مودی نے کورونا دور کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نگیٹیویٹی کے اس ماحول میں ہندوستان نے اپنی صلاحیت پر بھروسہ کیا ، ہم نے اپنے سائنسدانوں، ڈاکٹروں ، اپنے نوجوانوں پر بھروسہ کیا اور ہم دنیا کیلئے تشویش نہیں بلکہ امید کی کرن بن کر نکلے ۔ ہم پریشانی نہیں بنے بالکہ ہم حل دینے والے بنے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔