ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا ویکسین لگانے والی سسٹر نویدا سے وزیر اعظم مودی نے کہا : لگا بھی دی ، پتہ ہی نہیں چلا

وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے پیر کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمس ) میں کورونا وائرس کے ٹیکہ کی پہلی ڈوز لی ۔

  • Share this:
کورونا ویکسین لگانے والی سسٹر نویدا سے وزیر اعظم مودی نے کہا : لگا بھی دی ، پتہ ہی نہیں چلا
کورونا ویکسین لگانے والی سسٹر نویدا سے وزیر اعظم مودی نے کہا : لگا بھی دی ، پتہ ہی نہیں چلا

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمس ) میں کورونا وائرس کے ٹیکہ کی پہلی ڈوز لی اور ان سے سبھی لوگوں سے ٹیکہ لگوانے کی اپیل کی ، جو دوسرے مرحلہ کی ٹیکہ کاری مہم کے تحت اس کی اہلیت رکھتے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی کو پڈوچیری کی رہنے والی سسٹر پی نویدا نے بھارت بایوٹیک کی ویکسین لگائی ۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے سسٹر نویدا سے کہا کہ لگادی بھی دی ، پتہ ہی نہیں چلا ۔


وزیر اعظم مودی کو کورونا ویکسین لگانے کے بعد سسٹر نویدا نے میڈیا سے کہا : سر ( وزیر اعظم مودی ) کو بھارت بایوٹیک کی ویکسین لگائی گئی ہے ۔ انہیں دوسری ڈوز 28 دنوں کے بعد لگائی جائے گی ۔ انہوں نے ہم سے پوچھا کہ ہم کہاں کے رہنے والے ہیں اور ٹیکہ لگوانے کے بعد انہوں نے کہا کہ لگا بھی دی ، پتہ ہی نہیں چلا ۔



وہیں وزیر اعظم مودی نے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد جانکاری دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ۔ انہوں نے لکھا : میں نے ایمس میں کورونا وائرس کے ٹیکہ کی پہلی ڈوز لی ہے ۔



انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف عالمی جنگ میں ہمارے ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے بہت کم وقت میں غیر معمولی کام کیا ہے ۔ میں ان سبھی لوگوں سے کورونا وائرس کا ٹیکہ لگوانے کی اپیل کرتا ہوں ، جو اس کے اہل ہیں ۔ ہم سب مل کر ہندوستان کو کورونا سے پاک بنائیں گے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کے ساتھ ہی ٹیکہ لگواتے ہوئے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ، جس میں وہ آسامی گمچھہ پہنے نظر آرہے ہیں اور مسکراتے ہوئے ٹیکہ لگوا رہے ہیں ۔ ان کے ساتھ اس تصویر میں سسٹر نویدا کے علاوہ کیرالہ کی رہنے والی ایک دیگر نرس روسما انل بھی نظر آرہی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 01, 2021 11:33 AM IST