ہوبلی میں وزیراعظم مودی کا روڈ شو، لوگوں نے برسائے پھول، نوجوان نے کی مالا پہنانے کی کوشش
ہوبلی میں وزیراعظم مودی کا روڈ شو، لوگوں نے برسائے پھول، نوجوان نے کی مالا پہنانے کی کوشش ۔ فائل فوٹو ۔
PM Narendra Modi in Hubballi: وزیر اعظم نریندر مودی 26ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے لیے جمعرات کو کرناٹک کے ہوبلی پہنچے، جہاں روڈ شو کے دوران ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سڑک کے دونوں طرف کھڑے لوگ وزیراعظم مودی پر پھول برسا رہے تھے۔
ہوبلی : وزیر اعظم نریندر مودی 26ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول میں شرکت کے لیے جمعرات کو کرناٹک کے ہوبلی پہنچے، جہاں روڈ شو کے دوران ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سڑک کے دونوں طرف کھڑے لوگ وزیراعظم مودی پر پھول برسا رہے تھے۔ وزیراعظم مودی نے بھی لوگوں کی مبارکباد قبول کی۔ اس کے بعد ان کا قافلہ پروگرام کے مقام کی طرف بڑھ گیا۔
وزیراعظم مودی یہاں منعقد ہونے والے 26ویں نیشنل یوتھ فیسٹیول کا افتتاح کرنے کیلئے پہنچے ہیں۔ روحانی گرو سوامی وویکانند کے یوم پیدائش کو نیشنل یوتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یوتھ فیسٹیول کا انعقاد مرکزی وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل، حکومت کرناٹک کے اشتراک سے کر رہی ہے۔
Karnataka | PM Narendra Modi receives a warm welcome as he holds a roadshow in Hubballi.
خیال رہے کہ ہر سال قومی سطح پر نیشنل یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ باصلاحیت نوجوانوں کو تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں قوم کی تعمیر کی طرف راغب کیا جا سکے۔
یہ موقع زندگی کے تمام شعبوں سے متنوع ثقافتوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور شرکا کو ایک ہندوستان، عظیم ہندوستان کے جذبے سے منسلک کرتا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔