உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی میں چوک کی جانچ کے لئے وزارت داخلہ نے تشکیل کی کمیٹی، جلد از جلد سونپنی ہوگی رپورٹ

    وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں لاپرواہی (PM Modi Security Breach) کی جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی سیکورٹی میں چوک کو لے کر مرکزی جانچ کی جائے گی۔ اس کے لئے وزارت داخلہ (Home Ministry) نے جانچ کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں لاپرواہی (PM Modi Security Breach) کی جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی سیکورٹی میں چوک کو لے کر مرکزی جانچ کی جائے گی۔ اس کے لئے وزارت داخلہ (Home Ministry) نے جانچ کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی می ںہوئی چوک کی تین رکنی کمیٹی جانچ کرے گی۔ تین رکنی کمیٹی کی قیادت سدھیر کمار سکسینہ، سکریٹری (سیکورٹی)، کابینہ سکریٹریٹ کریں گے اور اس میں بلبیر سنگھ، جوائنٹ ڈائریکٹر، آئی بی اور ایس سریش، آئی جی، ایس پی جی شامل ہوں گے۔ یہ کمیٹی جلد از جلد رپورٹ سونپے گی۔

      پنجاب کے دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی میں بدھ کو اس وقت ’بڑی چوک‘ سے حادثہ ہوا، جب فیروز پور میں کچھ مظاہرین نے اس سڑک شاہراہ پر رکاوٹ پیدا کردی، جہاں سے انہیں گزرنا تھا۔ اس وجہ سے وزیر اعظم مودی ایک فلائی اوور کے قریب 20 منٹ تک پھنسے رہے۔ حادثہ کے بعد وزیر اعثم کسی پروگرام میں شامل ہوئے بغیر دہلی لوٹ آئے۔

      مرکزی حکومت نے اس حادثہ کے لئے پنجاب کی کانگریس حکومت (Punjab Government) کو ذمہ دار ٹھہرایا اور اس سے رپورٹ طلب کی ہے۔ حالانکہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی (Charanjit Singh Channi) نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی سیکورٹی میں کوئی چوک نہیں ہوئی ہے اور اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے پروگرام میں اچانک ہوئی تبدیلی کے سبب یہ حادثہ ہوا اور وزیر اعظم کی زندگی پر خطرے جیسی کوئی صورتحال نہیں تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: