اندر سے کتنی خوبصورت ہے پارلیمنٹ کی نئی عمارت؟ وزیراعظم مودی نے شیئر کیا ویڈیو، دیکھئے پہلی جھلک

اندر سے کتنی خوبصورت ہے پارلیمنٹ کی نئی عمارت؟ وزیراعظم مودی نے شیئر کیا ویڈیو، دیکھئے پہلی جھلک  (Video grab)

اندر سے کتنی خوبصورت ہے پارلیمنٹ کی نئی عمارت؟ وزیراعظم مودی نے شیئر کیا ویڈیو، دیکھئے پہلی جھلک (Video grab)

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت ہر ہندوستانی کو فخر کا احساس دلائے گی ۔ انہوں نے نئے تعمیر ہونے والے احاطہ کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت ہر ہندوستانی کو فخر کا احساس دلائے گی ۔ انہوں نے نئے تعمیر ہونے والے احاطہ کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے ۔ ٹویٹر پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے لوگوں سے 'مائی پارلیمنٹ مائی پرائیڈ' ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے 'وائس اوور' کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے کی بھی اپیل کی ۔

    انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت ہر ہندوستانی کو فخر کا احساس دلائے گی۔ یہ ویڈیو اس باوقار عمارت کی ایک جھلک فراہم کرتا ہے ۔ میری ایک خاص اپیل ہے کہ اس ویڈیو کو اپنی آواز (وائس اوور) کے ساتھ شیئر کیں، جو آپ کے خیالات کو ظاہر کرتا ہے ۔ میں ان میں سے کچھ کو ری ٹویٹ کروں گا ۔


    انہوں نے کہا کہ مائی پارلیمنٹ مائی پرائیڈ ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا نہ بھولیں۔ بتادیں کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح اتوار کو ہوگا ۔ اس پروگرام کی شروعات صبح صبح ہون اور سبھی مذاہب کی دعائیہ تقریب کے ساتھ شروع ہوگی ۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی لوک سبھا میں باقاعدہ افتتاح کریں گے۔

    یہ بھی پڑھئے: دہلی ہائی کورٹ کی سرزنش کے بعد تہاڑ جیل میں بڑی کارروائی، 80 افسران اور اہلکاروں کا ہوا ٹرانسفر


    یہ بھی پڑھئے: متھرا شری کرشنا جنم بھومی شاہی عیدگاہ مسجد کیس، زیر التواء کیس کو الہ آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر کرنے کا حکم


    خیال رہے کہ افتتاح کی تقریب میں 25 پارٹیوں کے شامل ہونے کی امید ہے جبکہ 20 اپوزیشن پارٹیوں نے پروگرام کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    بتادیں کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر مرکزی سرکار 75 روپے کا خصوصی سکہ بھی چلانے والی ہے ۔ اس کی اطلاع وزارت خزانہ نے گزشتہ جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے دی ۔ اطلاع کے مطابق پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر 75 روپے کا خصوصی سکہ چلایا جائے گا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: