உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Parliament Updates : ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی لیڈر بن گئی ہے کانگریس : وزیر اعظم مودی

    Parliament Updates : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک نئی شناخت ملی ہے۔

    Parliament Updates : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک نئی شناخت ملی ہے۔

    Parliament Updates : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک نئی شناخت ملی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi) نے پیر کو کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہندوستان کو پوری دنیا میں ایک نئی شناخت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے دور کے بعد دنیا بہت تیزی سے ایک نئے ورلڈ آرڈر کی طرف، نئے نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یہ ایک ایسا اہم موڑ ہے کہ بحیثیت ہندوستان ہمیں یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے اور ہندوستان کو عالمی قیادت کا کردار ادا کرنا چاہئے۔ وہ لوک سبھا میں صدرجمہوریہ کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دے رہے تھے۔

      وزیر اعظم مودی نے ایوان میں اپنی تقریر کے دوران کانگریس پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے کہا کہ انگریز چلے گئے لیکن کانگریس تقسیم کرو اور راج کرو کی پالیسی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ تقسیم کی پالیسی اس کے ڈی این اے میں داخل گئی ہے۔ اس لئے کانگریس ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی لیڈر بن گئی ہے ۔ کانگریس نے تمل جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی۔ کانگریس کی روایت اب توڑو اور راج کرو کی ہوگئی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس ایسے بیج بو رہی ہے جس سے علاحدگی پسندی کو تقویت ملے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ملک ایک تھا، ایک ہے اور ایک رہے گا اور اسی یقین کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔

      2014 سے پہلے مہنگائی دوہرے ہندسہ میں تھی

      وزیراعظم نے اپوزیشن سے سوال کیا کہ جب حکومت میں تھے تب مہنگائی کی فکر کیوں نہیں ہوئی ۔ 2011 میں اس وقت کے وزیر خزانہ نے ایک غیر سنجیدہ بیان دیا تھا کہ مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے کوئی الہ دین کا چراغ نہیں پیدا ہوگا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج مضامین لکھنے والے صرف چدمبرم کے پرانے بیانات سنئے ۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم نے مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے باریکی سے کام کیا۔ ہمارے دور میں 2014 اور 2020 کے درمیان افراط زر 5 فیصد سے کم رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: