ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

#CourageInKargil: من کی بات میں وزیر اعظم مودی نے کہا- پیٹھ میں چھرا گھونپنا چاہتا تھا پاکستان، بہادر جوانوں نے کیا ناکام

#CourageInKargil: اتوار کو کارگل وجے دیوس (Kargil Vijay Diwas) کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے اپنے من کی بات پروگرام میں شہیدوں کو نمن کیا۔

  • Share this:
#CourageInKargil: من کی بات میں وزیر اعظم مودی نے کہا- پیٹھ میں چھرا گھونپنا چاہتا تھا پاکستان، بہادر جوانوں نے کیا ناکام
#CourageInKargil: من کی بات میں وزیر اعظم مودی نے کہا- پیٹھ میں چھرا گھونپنا چاہتا تھا پاکستان

نئی دہلی: پاکستان (Pakistan) کے ساتھ 1999 میں ہوئی جنگ کے بعد ہندوستان کو کارگل (Kargil) میں ملی جیت کو آج یعنی 26 جولائی کو 21 ویں برسی ہے۔ اس جنگ میں پاکستان کو منہ کی کھانی پڑی تھی۔ اتوار کو کارگل وجے دیوس (Kargil Vijay Diwas) کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے اپنے ’من کی بات’ پروگرام میں شہیدوں کو نمن کیا۔ ان کی بہادری کو سلام کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس دوران پاکستان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا، ’کارگل جنگ کے وقت پاکستان کے ذریعہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش ہوئی تھی، لیکن اس کے بعد ہندوستان کی بہادر افواج نے جو ہمت دکھائی، ہندوستان نے اپنی جو طاقت دکھائی، اسے پوری دنیا نے دیکھا۔ ہمارے جوانوں نے اس کے منصوبے ناکام کئے’۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے ’کارگل وجے دوس‘ کے موقع پر ہندوستانی فوجیوں کی بہادری و قربانی کو یاد کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ جنگ کے حالات میں ہمارا طرز عمل ، رویہ اور تقریر سے فوجیوں کے حوصلے پر الٹا اثر نہ پڑے اسلئے سوشل میڈیا پر ملک کو نقصان پہنچانے والی پوسٹوں کو فروغ نہ دیں۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور میں جنگ نہ صرف سرحد پر بلکہ بہت سے محاذوں پر بھی لڑی جاتی ہے، جس میں ہر ملک کے شہری کو اپنے اپنے رول کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔


 




وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، ’میں ملک کے نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں کہ آج پورے دن کارگل وجے سے جڑے ہمارے جانبازوں کی کہانیاں اور بہادر ماوں کی قربانی کے بارے میں ایک دوسرے کو بتائیں اور خیالات شیئر کریں’۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کی حالت میں ہم جو بات کہتے یا کرتے ہیں، اس کا سرحد پر ڈٹے فوجی اور اس کے اہل خانہ کے حوصلے پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے، اس لئے ہمیں دھیان رکھنا چاہئے کہ ہم جو کر یا کہہ رہے ہیں، اس سے فوجیوں کا حوصلہ بڑھے۔ وزیر اعظم نے کہا ’’جنگ کے حالات میں ہم جو بات کہتے ہیں ، کرتے ہیں اس کا سرحدوں پر کھڑے فوجیوں کے حوصلہ پر، ان کے کنبہ کے حوصلوں پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ ہمیں کبھی بھی اسے فراموش نہیں کرنا چاہئے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارا رویہ، ہمارا طرز عمل، ہماری تقریر، ہمارے بیانات، ہمارے وقار، ہمارے اہداف سبھی کی کسوٹی میں یہ ضرور رہنا چاہئے کہ ہم جو کررہے ہیں، کہہ رہے ہیں اس سے فوجیوں کا حوصلہ بڑھے، ان کی عزت میں اضافہ ہو۔ ملک سب سے اوپر ہے کے منتر کے ساتھ، اتحاد کے دھاگے میں جڑے ملک کے عوام ہمارے فوجیوں کی طاقت میں کئی ہزار گنا اضافہ کردیتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 26, 2020 01:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading