உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ملک کے نام وزیر اعظم مودی کا خطاب، افغان بحران سے لے کر CAA تک کا کیا ذکر، جانئے 10 بڑی باتیں

    ملک کے نام وزیر اعظم مودی کا خطاب، افغان بحران سے لے کر CAA تک کا کیا ذکر، جانئے 10 بڑی باتیں ۔ فائل فوٹو ۔

    ملک کے نام وزیر اعظم مودی کا خطاب، افغان بحران سے لے کر CAA تک کا کیا ذکر، جانئے 10 بڑی باتیں ۔ فائل فوٹو ۔

    سکھوں کے نویں گرو گرو تیغ بہادر کے 400 ویں پرکاش پرو (400th Parkash Purab) کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ (PM Modi Red Fort speech) سے ملک کو خطاب کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں گرووں کی اہمیت اور گرو تیغ بہادر کی زندگی اور قربانی پر روشنی ڈالی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : سکھوں کے نویں گرو گرو تیغ بہادر کے 400 ویں پرکاش پرو (400th Parkash Purab) کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ (PM Modi Red Fort speech) سے ملک کو خطاب کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں گرووں کی اہمیت اور گرو تیغ بہادر کی زندگی اور قربانی پر روشنی ڈالی ۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے افغانستان بحران اور سی سے اے قانون کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے پڑوس میں آباد سکھ کمیونٹی کے مفاد میں فیصلہ کیا ہے ۔

      جانئے وزیر اعظم مودی کے خطاب کے 10 اہم باتیں ۔

      1- بتادیں کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب ملک کے کسی وزیر اعظم نے غروب آفتاب کے بعد لال قلعہ سے ملک کو خطاب کیا ہے ۔

      2- 400 ویں پرکاش پرو کے دوران وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ سے ایک یادگاری سکہ اور ایک ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا ۔

      3- شری گرو گرنتھ صاحب جی ہمارے لیے خود شناسی کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے تنوع اور اتحاد کی ایک زندہ شکل بھی ہیں ۔ جب افغانستان میں بحران پیدا ہوتا ہے، ہمارے مقدس گرو گرنتھ صاحب کو لانے کا سوال پیدا ہوتا ہے، تو حکومت ہند اپنی پوری طاقت لگا دیتی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : 400th Parkash Purab: وزیر اعظم مودی نے جاری کیا سکہ اور ڈاک ٹکٹ


      4- اپنے خطاب میں پی ایم نے کہا کہ ہندوستان کی یہ سرزمین نہ صرف ایک ملک ہے، بلکہ ہمارا ایک عظیم ورثہ ہے ، ایک عظیم روایت ہے۔ اسے ہمارے رشیوں ، منیوں اور گرووں نے سیکڑوں ہزاروں سال کی تپسیا سے سینچا ہے ، ، اس کے خیالات کو مالا مال کیا ہے ۔

      5- وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے کبھی کسی ملک یا معاشرہ کیلئے خطرہ پیدا نہیں کیا ۔ آج بھی ہم پوری دنیا کی بھلائی کے لئے سوچتے ہیں۔ اگر ہم خود کفیل ہندوستان کی بات کرتے ہیں تو اس میں ہم پوری دنیا کی ترقی کے ہدف کو سامنے رکھتے ہیں ۔

      6- پی ایم مودی نے لال قلعہ سے کہا کہ آج کا ہندوستان نئے دور کا ہندوستان ہے اور یہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے ۔

      7- اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گرو تیغ بہادر جی کی قربانی نے ہندوستان کی کئی نسلوں کو اپنی ثقافت کے وقار، اس کی عزت اور احترام کی حفاظت کے لیے جینے اور مرنے کی ترغیب دی ہے۔ بڑی طاقتیں مٹ گئیں، بڑے طوفان تھم گئے ، لیکن ہندوستان آج بھی امر ہے، آگے بڑھ رہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پانچ سے 12 سال کے بچوں کا کورونا ویکسینیشن جلد، اس کورونا ویکسین کو ملی منظوری


      8- پی ایم مودی نے کہا کہ گرو نانک جی نے پورے ملک کو متحد کیا تھا اور آج پوری دنیا ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے اور پوری دنیا ہندوستان سے انسانیت کی رہنمائی کی توقع کر رہی ہے ۔

      9- اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم مودی نے ہم وطنوں کو ایک خاص پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی شناخت پر فخر ہونا چاہئے، ہمیں لوکر پر فخر کرنا چاہئے اور ہمیں خود کفیل ہندوستان کی تعمیر کرنی چاہئے ۔

      10- لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ابھی آزادی کے 75 ویں سال پر ہیں ، لیکن جب ہم آزادی کے 100 سال کا جشن منائیں گے تب ایک نیا ہندوستان ہوگا۔ ہمیں اپنا ہر ایک پل ملکی مفاد کے لئے وقف کرنا چاہئے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: