ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیرا عظم مودی نے کیا ون نیشن ون راشن کارڈ کا اعلان ، جانئے کیسے ملے گا فائدہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ اب پورے ہندوستان کیلئے ون نیشن ون راشن کارڈ کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے ۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ ان غریبوں کو ملے گا ، جو روزگار یا دوسری ضروریات کی وجہ سے اپنا گاوں چھوڑ کر کہیں اور جاتے ہیں ۔

  • Share this:
وزیرا عظم مودی نے کیا ون نیشن ون راشن کارڈ کا اعلان ، جانئے کیسے ملے گا فائدہ
وزیر اعظم نریندر مودی ۔ فائل فوٹو ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے نام اپنے خطاب میں کہا کہ اب پورے ہندوستان کیلئے ون نیشن ون راشن کارڈ کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے ۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ ان غریبوں کو ملے گا ، جو روزگار یا دوسری ضروریات کی وجہ سے اپنا گاوں چھوڑ کر کہیں اور جاتے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا کے تحت اب 80 کروڑ راشن ہولڈروں کو نومبر تک مفت میں اناج ملے گا ۔


وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا کے تحت غریبوں کو مفت راشن کی اسکیم کی مدت میں دیوالی ، چھٹ پوجا تک یعنی نومبر تک توسیع کردی جائے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کو نومبر تک لاگو کرنے میں 90  ہزار کروڑ کا اضافی خرچ آئے گا ۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جب سے یہ اسکیم شروع ہوئی ہے، تب سے نومبر تک اس پر ڈیڑھ لاکھ کروڑ تک کا خرچ آئے گا ۔ اس اسکیم کے تحت غریبوں کو پانچ کلو مفت گیہوں یا چاول اور ایک کل چنا دیا جائے گا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کورونا سے لڑتے ہوئے ہندوستان میں 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو تین مہینے کا راشن یعنی کنبہ کے ہر رکن کو پانچ کلو گیہوں یا چاول مفت میں دیا گیا ۔


وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جب سے یہ اسکیم شروع ہوئی ہے، تب سے نومبر تک اس پر ڈیڑھ لاکھ کروڑ تک کا خرچ آئے گا ۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جب سے یہ اسکیم شروع ہوئی ہے، تب سے نومبر تک اس پر ڈیڑھ لاکھ کروڑ تک کا خرچ آئے گا ۔


اپنے خطاب میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آپ نے ایمانداری سے ٹیکس بھرا ہے ، اپنا فرض ادا کیا ہے ، اس لئے آج ملک کا غریب اتنے بڑے بحران سے مقابلہ کرپا رہا ہے ۔ میں آج ہر غریب کے ساتھ ہی ملک کے ہر کسان ، ہر ٹیکس دہندہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، انہیں سلام کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آج غریبوں کو ، ضرورت مندوں کو حکومت اگر مفت اناج دے پارہی ہے ، تو اس کا سہرا دو طبقوں کو جاتا ہے ۔ پہلا ہمارے ملک کے محنتی کسان اور دوسرا ملک کے ایماندار ٹیکس دہندگان ۔

کیسے ملے گا فائدہ

ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم موبائل نمبر پورٹیبلیٹی کی طرح ہے ۔ جس طرح سے آپ اگر اپنا موبائل نمبر کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرے ٹیلی کام کمپنی کی خدمت لیتے ہیں ، اسی طرح آپ راشن کارڈ پورٹیبلیٹی کے تحت ملک میں کہیں رہیں گے ، اپنے حصے کا راشن لے سکتے ہیں ۔ اگر مان لیجئے کہ ایک راشن کارڈ پر پانچ ممبران ہیں اور پانچوں الگ الگ ریاستوں میں رہتے ہیں تو بھی وہ اپنے اپنے حصے کا راشن ان ریاستوں میں حاصل کرسکتے ہیں ۔
First published: Jun 30, 2020 05:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading