'بدعنوانی میں شامل سبھی چہرے ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر آرہے ہیں'، وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ

'بدعنوانی میں شامل سبھی چہرے ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر آرہے ہیں'، وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ

'بدعنوانی میں شامل سبھی چہرے ایک ساتھ ایک پلیٹ فارم پر آرہے ہیں'، وزیراعظم مودی کا اپوزیشن پر نشانہ

PM Narendra Modi: وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں پر نشانہ سادھتے ہوئے منگل کو کہا کہ بدعنوانی میں ملوث لیڈر ایک ساتھ ، ایک پلیٹ فارم پر آرہے ہیں اور کچھ پارٹیوں نے مل کر کرپشن بچاو مہم چھیڑ رکھی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہی : وزیراعظم نریندر مودی نے اپوزیشن پارٹیوں پر نشانہ سادھتے ہوئے منگل کو کہا کہ بدعنوانی میں ملوث لیڈر ایک ساتھ ، ایک پلیٹ فارم پر آرہے ہیں اور کچھ پارٹیوں نے مل کر کرپشن بچاو مہم چھیڑ رکھی ہے ۔ بی جے پی کے مرکزی دفتر کی توسیع کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ پوری دنیا میں آج جب ہندوستان کا ڈنکا بج رہا ہے تو ملک کے اندر اور ملک کے باہر بیٹھی 'ہندوستان مخالف طاقتوں' کا متحد ہونا فطری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ طاقتیں کسی بھی طرح ہندوستان سے ترقی کا ایک دور چھین لینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر ہندوستان کی صلاحیت پھر بلندیوں کی طرف جا رہی ہے تو اس کے پیچھے ایک مضبوط بنیاد ہے جو کہ اس کے آئینی اداروں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لئے آج ہندوستان کو روکنے کے لئے ہماری اس بنیاد پر چوٹ کی جا رہی ہے، آئینی اداروں پر حملے ہو رہے ہیں، انہیں بدنام کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے، ان کی معتبریت کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جب ایجنسیاں کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتی ہیں تو ایجنسیوں پر حملے کئے جاتے ہیں اور جب عدالت کوئی فیصلہ دیتی ہے تو اس پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام پر حملے ہو تے ہیں، آپ سب دیکھ رہے ہیں کہ کچھ پارٹیوں نے مل کر کرپشن بچاو مہم چھیڑی ہوئی ہے، آج کرپشن میں ملوث سبھی چہرے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیں۔

    وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پورا ملک اسے دیکھ اور سمجھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی نے ہمارے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور اسے دیمک کی طرح کھوکھلا کر دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں پہلے دن سے ہی دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے رکاوٹ کی صورتحال رہی۔ کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اڈانی معاملہ پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: مغربی بنگال: مرکزی وزیر نشیتھ پرمانک کے قافلہ پر حملہ کی ہوگی سی بی آئی جانچ


    یہ بھی پڑھئے:  قومی اتحاد کی مثال بنی یہ جیل، رمضان اور نوراتری ایک ساتھ منا رہے ہیں قیدی



    کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو سورت کی ایک عدالت نے ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد انہیں ایوان زیریں کی رکنیت سے نااہل قرار دئے جانے کے بعد سے کانگریس کے احتجاج میں شدت آگئی ہے۔ کانگریس کے اس طرح کے مظاہروں میں اسے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حمایت بھی مل رہی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: