آج ملک دیکھ رہا ہے، ایک اکیلا کتنوں پر بھاری پڑ رہا، وزیراعظم مودی کا اپوزیشن کو جواب
آج ملک دیکھ رہا ہے، ایک اکیلا کتنوں پر بھاری پڑ رہا، وزیراعظم مودی کا اپوزیشن کو جواب (ANI)
PM Narendra Modi News : انہوں نے اپوزیشن بینچ کی طرف دیکھ کر اپنا سینہ ٹھوکا اور کہا کہ آج ملک دیکھ رہا ہے کہ ایک اکیلا کتنوں پر بھاری پڑ رہا ہے ۔ میں ملک کیلئے جیتا ہوں، ملک کیلئے کچھ کرنے کو نکلا ہوں ۔
نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے راجیہ سبھا میں اپنے خطاب کے آخر میں ہنگامہ اور نعرے بازی کررہے اپوزیشن اراکین پر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے اپوزیشن بینچ کی طرف دیکھ کر اپنا سینہ ٹھوکا اور کہا کہ آج ملک دیکھ رہا ہے کہ ایک اکیلا کتنوں پر بھاری پڑ رہا ہے ۔ میں ملک کیلئے جیتا ہوں، ملک کیلئے کچھ کرنے کو نکلا ہوں ۔ وزیراعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوران جمعرات کو راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک کا جواب دے رہے تھے۔
#WATCH | Nation is watching how an individual is strongly facing many. They (Opposition parties) don't have enough slogans and have to change their slogans. I am living for the country...: PM Modi in Rajya Sabha pic.twitter.com/bfzzQyhSNm
وزیراعظم مودی نے راجیہ سبھا میں کہا کہ کیرالہ میں جب لیفٹ سرکار منتخب ہوئی تو اس کو پنڈت نہرو پسند نہیں کرتے تھے اور وہ سرکار کچھ دنوں میں گر گئی ۔ تمل ناڈو میں بھی ایم جی آر اور کروناندھی جیسے لیجنڈوں کی کئی سرکاروں کو کانگریس نے گرایا ۔ کانگریس نے ہی این ٹی آر کی سرکار کو گرایا تھا ۔ راج بھونوں کو کانگریس کا دفتر بنادیا گیا تھا ۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ جو لوگ آج اپوزیشن میں بیٹھے ہیں، انہوں نے ریاستوں کے حقوق کی دھجیاں اڑا دی تھیں ۔ میں کچا چٹھا کھولنا چاہتا ہوں ۔ وہ لوگ کون تھے، جنہوں نے آرٹیکل 356 کا غلط استعمال کیا ۔
وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ وہ لوگ کون ہیں، جنہوں نے یہ کیا اور منتخب سرکاروں کو گرادیا ۔ ایک وزیراعظم نے آرٹیکل 356 کا 50 پر تجربہ کیا، وہ نام اندرا گاندھی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔