உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کھیلوں میں ملک کو بلندیوں پر لے جانا ہے: وزیر اعظم مودی کا اظہار عزم

    کھیلوں میں ملک کو بلندیوں پر لے جانا ہے: وزیر اعظم مودی کا اظہار عزم

    کھیلوں میں ملک کو بلندیوں پر لے جانا ہے: وزیر اعظم مودی کا اظہار عزم

    وزیراعظم نریندر مودی نے آج ’من کی بات‘ پروگرام میں کہا کہ سبھی کو بالخصوص نوجوانوں کو مل کر کھیلوں میں ملک کو بلندیوں پر لے جانا ہوگا اور یہ ملک کے عظیم کھلاڑی دھیان چند جو ہاکی کے جادوگر کے طور پر جانے جاتے ہیں کو شاندار خراج تحسین ہوگا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سبھی کو بالخصوص نوجوانوں کو مل کر کھیلوں میں ملک کو بلندیوں پر لے جانا ہوگا اور یہ ملک کے عظیم کھلاڑی دھیان چند جو ہاکی کے جادوگر کے طور پر جانے جاتے ہیں کو شاندار خراج تحسین ہوگا۔ اتوار کے روز آل انڈیا ریڈیو پر اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں میجر دھیان چند کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دنیا میں ہندوستان کی ہاکی کا ڈنکا بجانے کا کام دھیان چند جی کی ہاکی نے کیا تھا۔ ان کے اسی تعاون کے سبب ملک میں اس دن کو ’قومی کھیلوں‘ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میجر دھیان چند کے چار دہائیوں کے بعد ایک بار پھرملک کے بیٹوں اور بیٹیوں نے دنیا میں ہندوستانی ہاکی کا پرچم لہرایا ہے۔ اس کامیابی نے میجر دھیان چند کی روح کو خوش کیا ہوگا۔
      انہوں نے کہا ’’آج جب ہم اپنے بیٹوں اور بیٹیوں میں اور ملک کے نوجوانوں میں کھیلوں کی طرف کشش دیکھ رہے ہیں۔ والدین بھی خوش ہیں اگر ان کے بچے کھیل میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ جو جوش و خروش نظر آرہاہے تومیں سمجھتا ہوں یہی میجر دھیان چند جی کو ایک شاندار خراج تحسین ہے۔ 
      وزیر اعظم نے کہا کہ جب کھیلوں کی بات آتی ہے تو نوجوان نسل کو دیکھا جاتا ہے اور پتہ چلتا ہے کہ اس میں کتنی بڑی تبدیلی آرہی ہے۔ وہ پرانے اور گھسے پٹے طریقوں سے کچھ نیا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا ’’وہ نئی راہیں بنانا چاہتا ہے۔ نامعلوم جگہوں پر قدم رکھنا چاہتا ہے۔ منزل بھی نئی، راستہ بھی نیا اور خواہش بھی نئی، ارے، ایک بار جب وہ اپنے ذہن میں کوئی فیصلہ کر لیتا ہے تو وہ اپنی زندگی میں مصروف ہو جاتا ہے۔ وہ دن رات محنت کر رہے ہیں‘‘۔
      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ خلائی شعبہ کھولنے کے حکومتی اعلان کے بعد نوجوان نسل نئی پرواز کر رہی ہے اور نتائج بہت جلد نظر آئیں گے جب یہ معلوم ہو جائے گا کہ خلا میں سب سے زیادہ ان سیٹلائٹس کی ہوںگی جن میں ہمارے نوجوانوں نے کام کیا ہے۔ بڑے خاندانوں کے بچے اسٹارٹ اپ شروع کر رہے ہیں۔ یہ کلچر دن بہ دن بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے نوجوانوں کا روشن مستقبل نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک کے نوجوان بھی کھلونوں کی مارکیٹ میں ہندوستان کا حصہ بڑھانے کی طرف قدم اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ’’میرے ملک کا نوجوان ذہن اب خود کو بہترین کی جانب مرکوز کر رہا ہے۔ بہترین کرنا چاہتا ہے ، بہترین طریقے سے کرنا چاہتا ہے۔ یہ بھی قوم کی ایک عظیم طاقت بن کر ابھرے گا‘‘۔


      وزیراعظم نریندر مودی نےکہا کہ اس بار اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز نے بہت اچھا تاثر دیا ہے اور ملک میں ہر جگہ کھیلوں کو فروغ دینے کی بات ہو رہی ہے۔ کھیلوں کے ساتھ ساتھ ملک کے نوجوان اور ان کے خاندان بھی ان سے وابستہ امکانات کو دیکھ رہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اب ہمیں اس کی رفتار کو روکنے کی ضرورت نہیں ہے۔
      انہوں نے کہا، ’’اس رفتار کو خاندانی زندگی، سماجی زندگی، قومی زندگی میں مستقل طور پربنانا ہے۔ توانائی سے بھردینا ہے، مسلسل نئی توانائیوں سے بھرنا ہے۔ گھر ہو، باہرہو، گاؤں ہو، شہر ہو، ہمارے کھیل کے میدان بھرے ہونے چاہئیں، سب کھیلیں سب کھلیں اور آپ کو یاد ہے نا میں نے لال قلعہ سے کہا تھا ’’سب کا پریاس‘‘- جی ہاں، ہر ایک کی کوشش۔ ہر ایک کی کوششوں سے ہندوستان کھیلوں میں وہ بلندی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا جس کا وہ مستحق ہے۔ میجر دھیان چند جی جیسے لوگوں کے دکھائے ہوئے راستے پر آگے بڑھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ برسوں کے بعد ملک میں ایسا دور آیا ہے کہ چاہے وہ ایک خاندان ہو، ایک معاشرہ ہو ، ایک ریاست ہو، ایک قوم ہو - تمام لوگ کھیلوں کی طرف ایک ذہن کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: