ہوم » نیوز » وطن نامہ

ایودھیا کا فیصلہ نیا سویرا لیکر آیا، سب کی ذمہ داری بڑھی: وزیر اعظم نریندرمودی

وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے اہم معاملے میں فیصلہ سنایا ہے جس کے پیچھے سیکڑوں سال کی تاریخ ہے۔

  • Share this:
ایودھیا کا فیصلہ نیا سویرا لیکر آیا، سب کی ذمہ داری بڑھی: وزیر اعظم نریندرمودی
وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے اہم معاملے میں فیصلہ سنایا ہے جس کے پیچھے سیکڑوں سال کی تاریخ ہے۔

وزیراعظم  نریندر مودی ملک سے خطاب کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے اہم معاملے میں فیصلہ سنایا ہے جس کے پیچھے سیکڑوں سال کی تاریخ ہے۔ یہ پورے ملک کی خواہش تھی کہ اس معاملے کی سماعت ہر روز عدالت میں کی جائے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دہائیوں تک چلا انصاف کا عمل  ختم ہوا ہے۔

وزیراعظم  نریندر مودی  نے کہا کہ  ساتھیوں پوری دنیا یہ تو مانتی ہے کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے ۔آج دنیا جان چکی ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت کتنی متحرک ہے۔

ہندوستان تکثریت میں وحدت کیلئے جانا جاتا ہے اور آج یہ منتر مکمل طور پر کھلا ہوا نظر آرہا ہے۔ ہزاروں سال بعد بھی  اگر کسی کو ہندوستان کی اس خوبی کو سمجھنا ہے تو وہ آج  کے اس فیصلے اور واقعے کا ذکر ضرور کرے گا۔

پی  ایم  مودی  نے  کہا  کہ  یہ واقعہ تاریخ کے صفحات سے نہیں اٹھایا گیا ہے بلکہ   ملک کے 1.25 کروڑ  لوگوں نے اسے کی  تخلیق  (بنایا )  کی  ہے۔ پی ایم نے کہا سواسوکروڑ ہندستانی آج نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم  نریندر مودی  نے  کہا ،  یہ ہندوستان کی عدلیہ کے لئے بھی ایک سنہرا دن ہے۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ انتہائی مشکل مسئلے کا حل قانون اور آئین کے دائرے سے ہی ہوتا ہے۔ ہمیں یہ سیکھنا چاہئے کہ بھلے ہی کچھ وقت لگے لیکن صبر کرنا ضروری ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ رام مندر کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دے دیا ہے اب ہر شہری کی ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے۔ اب ہر شہری کی ذمہ داری پہلے کی نسبت بڑھ گئی ہے ملک کی ترقی کے لئے ہمارے درمیان ہم آہنگی ، امن  اور پیار بہت اہم ہے۔ ہمیں مستقبل کی طرف دیکھنا ہوگا اور ان کیلئے کام کرنا ہے۔ ہندستان کے پاس اور ٹارگیٹ ہے اور منزلیں بھی ہیں۔ آج ہم 9 نومبر کو یاد رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کا  عہد لیں۔
First published: Nov 09, 2019 06:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading