اپنا ضلع منتخب کریں۔

    'اقلیتوں میں کمزور اور محروم طبقات کے درمیان بھی جائیں': PM مودی نے بی جے پی کارکنان سے کہا

    PM Modi in Hyderabad: وزیر اعظم نریندر مودی نے سب کا ساتھ ، سب کا وکاس کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے منتر کا تذکرہ کرتے ہوئے پارٹی کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں اتوار کو مشورہ دیا کہ کارکنان کو اقلیتوں میں جو محروم اور کمزور طبقہ ہے، ان کے درمیان بھی جاکر پہنچ بنانی چاہئے ۔

    • Share this:
      حیدرآباد : وزیر اعظم نریندر مودی نے سب کا ساتھ ، سب کا وکاس کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے منتر کا تذکرہ کرتے ہوئے پارٹی کی قومی ایگزیکٹیو کی میٹنگ میں اتوار کو مشورہ دیا کہ کارکنان کو اقلیتوں میں جو محروم اور کمزور طبقہ ہے، ان کے درمیان بھی جاکر پہنچ بنانی چاہئے ۔ ذرائع نے یہ جانکاری دی ۔ وزیر اعظم مودی نے یہ مشورہ پارٹی کی اترپردیش یونٹ کے ذریعہ دی گئی ایک پرزنٹیشن کے درمیان دیا ۔ بی جے پی نے حال ہی میں رام پور اور اعظم گڑھ پارلیمانی حلقہ میں ہوئے ضمنی انتخابات میں جیت درج کی ہے ۔ ان دونوں لوک سبھا حلقوں کو سماجوادی پارٹی کا گڑھ مانا جاتا رہا ہے اور ان حلقوں میں بڑی تعداد میں مسلم ووٹرس ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: بی جے پی پر بڑھا تلنگانہ کے لوگوں کا یقین، ریاست کی ترقی کیلئے پرعزم: PM مودی

      ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستانی سیاست میں ہندووں کے سماجی مساوات کو لے کر کئی تجربے کئے گئے ہیں اور پسماندہ مسلمانوں جیسے سماجی طور سے پچھڑے اقلیتوں کے درمیان پہنچ بنانے کی کی بھی کوشش کی جانی چاہئے ۔ پسماندہ مسلمانوں کے لیڈر اکثر دعوی کرتے ہیں کہ اقلیتی آبادی میں 80 ۔ 85 فیصد پسماندہ مسلمان ہیں، لیکن اقلیتی لیڈروں نے اقلیتوں کے نام پر جو ڈسکورس چلایا ، وہ حقیقت میں اعلی طبقے کے مسلمانوں کا ڈسکورس ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: سیاست میں کنبہ پرستی کا خاتمہ طے، تلنگانہ و بنگال میں جلد BJP کی سرکار: امت شاہ

      پسماندہ سے مراد پچھڑے یا دبے کچلے اقلیتوں سے ہے ۔ اس سماج کے لیڈر کانگریس، سماج وادی پارٹی پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ ان پارٹیوں نے انہیں کافی ٹھگنے کا کام کیا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کے کارکنان صرف ہندو سماج کے پچھڑے اور کمزور طبقے میں ہی پہنچ نہ بنائیں، بلکہ اقلیتوں کے درمیان بھی جائیں اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے چلائی جارہی مختلف اسکیموں کا فائدہ انہیں ، یہ یقینی بنانا چاہئے ۔

      پچھلے سال بی جے پی عہدیداروں کی ایک میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے ایسا ہی مشورہ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی کو کیرالہ میں عیسائی کمیونٹی تک رسائی یقینی بنانی چاہئے تاکہ وہاں اس کی بنیاد مضبوط ہوسکے ۔ پارٹی کے لیڈروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی اقلیتوں کے درمیان اپنی بنیاد بڑھانے کیلئے لگاتار کوشش کررہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: