Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » وطن نامہ

    پی ایم مودی کی سعودی عرب روانگی آج،فیوچرانوسٹ منٹ انسٹی ٹیوٹ فورم سے کرینگے خطاب

    پی ایم مودی ریاض میں منعقد ہونےوالے فیوچرانوسٹ منٹ انسٹی ٹیوٹ فورم کےتیسرےسیشن میں شرکت کریں گے۔

    • Share this:
    پی ایم مودی کی سعودی عرب روانگی آج،فیوچرانوسٹ منٹ انسٹی ٹیوٹ فورم سے کرینگے خطاب
    فائل فوٹو۔(تصویر:نریندرمودی، ٹویٹر)۔

    وزیراعظم نریندرمودی آج دوروزہ دورے پرسعودی عرب جارہےہیں۔یہ سرکاری دورہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزکےدعوت نامےپرہورہاہے۔اس دوران پی ایم مودی ریاض میں منعقد ہونے والے فیوچرانوسٹ منٹ انسٹی ٹیوٹ فورم کےتیسرےسیشن میں شرکت کریں گے۔وہیں پی ایم مودی کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوگی۔دونوں ممالک میں تیل اور گیس سمیت متعدد اہم شعبوں سے جڑے معاہدوں پردستخط ہوسکتی ہے۔۔جبکہ شہزادہ محمد بن سلمان سےوفود سطح پربات چیت بھی ہوگی۔ وزیراعظم کا سعودی عرب کا یہ دورہ مسئلہ کشمیر کوعالمی مسئلہ بنانے کی پاکستان کی کوششوں کے درمیان کافی اہمیت کا حامل ہوگیاہے۔

    وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

    سعودی عرب کے شہرریاض میں منعقد ہونے والا تیسرا منعقد ہونےوالےفیوچرانوسٹ منٹ انسٹی ٹیوٹ فورم (ایف آئی آئی) ہندوستان کے لئے بہت اہم ہے۔ اس میں دنیا بھر سے سعودی پالیسی سازوں اورکاروباری نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ گلوبل بزنس کےمستقبل کے متعلق موضوع پرمنعقد ہونے والے اس ایونٹ میں ، سعودی عرب، اپنی ترقی میں بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کررہاہے، جس میں دنیا بھر کی سرمایہ کارشرکت کررہے ہیں۔معشیت کی سست رفتاری کے درمیان منعقدہونے والے اس پروگرام میں ہندوستان کی شرکت کافی اہم مانی جارہی ہے۔

    وزیراعظم نریندرمودی کی سعودی عرب روانگی آج ، دوروزہ دورے میں کئی معاہدوں پرہوگی دستخط

    سعودی عرب کے دوسرے دورے پر،وزیراعظم مودی اس عالمی اجلاس میں ہندوستان میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کو تیز کرنے کے امکانات پرروشنی ڈالیں گے۔ اس کے علاوہ ، کشمیر کے معاملے میں،سعودی عرب میں عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔یادرہے کہ 2016 میں ، سعودی عرب نے وزیر اعظم کوملک سب سے اعلی اعزازنوازاتھا جس سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئی تھی۔ اس بات کی تصدیق اس وقت ہوئی جب سعودی عرب نے جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے معاملے پر مسلم ممالک کو متحد کرنے کی پاکستان کی مہم سے خود کوالگ کرلیاتھا۔

    First published: Oct 28, 2019 09:23 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading