نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد ، پی ایم مودی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرجانکاری دی ہے کہ کہ وہ 3 اپریل کو صبح 9 بجے ملک کے شہریوں کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری کریں گے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ اس سےپہلے ، ملک کے عوام سے خطاب کے دوران ، وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کورونا وائرس کی وباء اور اس سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور واضح کیا کہ پورے ملک کا مشترکہ ہدف کم سے کم جانی نقصان کو یقینی بنانا ہے۔
At 9 AM tomorrow morning, I’ll share a small video message with my fellow Indians.
कल सुबह 9 बजे देशवासियों के साथ मैं एक वीडियो संदेश साझा करूंगा।
وزیر اعظم نے وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں کورونا وائرس سے متعلق تحقیقات ، متاثرہ افراد کا پتہ لگانے ، ان کو الگ تھلگ رکھنے پر توجہ پر زور دیاہے۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کو لاک ڈاؤن ختم ہونے پر لوگوں کے گھر سے نکلنے کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کی جانی چاہیے۔
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مربوط کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ، 'ضلعی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ گروپس تشکیل دیئے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلعی مانیٹرنگ آفیسرز کو بھی مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق ڈیٹا صرف تسلیم شدہ لیبارٹریوں سے لیا جانا چاہئے۔ اس سے ضلع ، ریاست اور مرکز کی سطح پر اعداد و شمار میں یکسانیت آئے گی۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔