ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

وزیر اعظم مودی دو ہفتوں میں آج دوسری مرتبہ جارہے ہیں بنگال ، پروگرام سے 'دور' رہیں گی ممتا

وزیراعظم مودی کا بنگال دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جبکہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کو یہاں پارٹی کی پریورتن ریلی کی شروعات کی ہے ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی دو ہفتوں میں آج دوسری مرتبہ جارہے ہیں بنگال ، پروگرام سے 'دور' رہیں گی ممتا
وزیر اعظم مودی دو ہفتوں میں آج دوسری مرتبہ جارہے ہیں بنگال ، پروگرام سے 'دور' رہیں گی ممتا

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو مغربی بنگال کے ہلدیا جائیں گے ۔ انہوں نے خود ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی ۔ وزیر اعظم نے لکھا : ہلدیا میں ایک پروگرام ہے ، جہاں بھارت پٹرولیم کارپوریشن لیمیٹڈ کے ذریعہ بنائے گئے ایل پی جی ٹرمنل کو ملک کو سونپا جائے گا ۔ اس کے علاوہ پردھان منتری ارجا گنگا پروجیکٹ کے دوبی ۔ درگا پور نیچورل گیس پائپ لائن کو بھی ملک کو وقف کیا جائے گا ۔ بتادیں کہ وزیر اعظم مودی 16 دن میں دوسری مرتبہ آسام اور مغربی بنگال جارہے ہیں ۔


وزیر اعظم کے دفتر نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سات فروری کو آسام اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے ۔ صبح گیارہ بج کر 45 منٹ پر آسام میں وزیر اعظم مودی دو اسپتالوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور آسام میں سونت پور ضلع کے دھیکیاجولی میں آسام مالا کی شروعات کریں گے جو کہ ریاستی ہائی وے اور اہم اضلاع کیلئے سڑکوں سے وابستہ ایک اسکیم ہے ۔


وزیراعظم مودی کا بنگال دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جبکہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کو یہاں پارٹی کی پریورتن ریلی کی شروعات کی ہے ۔ نڈا نے مالدہ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر اپنی انا کی تسکین کیلئے ریاست کے کسانوں کو وزیراعظم کسان اسکیم سے محروم رکھنے کا الزام لگایا ۔


انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ جے شری رام کے نعروں کو لے کر وہ آپا کیوں کھودیتی ہیں ۔ نڈا نے ایک ماہ تک چلنے والے پارٹی کے 'کرشک سرکشا ابھیان' کے آخری مرحلہ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام نے ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی کو اسمبلی انتخابات میں الوداع کہنے کا ذہن بنالیا ہے ۔

نڈا نے کہا کہ اگلےانتخاب میں بہر صورت بی جے پی کی حکومت بن رہی ہے اور ہم مرکزی حکومت کی ساری اسکیمیں نافذ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کیا بنگال کے عوام کو حق نہیں ہے کہ وہ مرکزی اسکیموں کا فائدہ حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی کو بنگال کے عوام کی فکر نہیں ہے ، انہیں صرف اپنے بھتیجے کی فکر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ بنگال میں لوگ ممتا اور بھائپو کے اقتدار کو ختم کرنے کے لئے اپنا ذہن بنا چکے ہیں ۔ بنگال کے لوگ آئندہ انتخابات میں انہیں باہر کی راہ دکھائیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 07, 2021 07:41 AM IST