ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی نےکسانوں کو بات چیت کی پیشکش کی، حکومت کھلے دماغ سےکر رہی ہے زرعی قوانین پر غور

Kisan Andolan: وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے تحریک چلا رہے کسانوں کو بات چیت کی پیشکش دہراتے ہوئے آج کہا کہ حکومت زرعی اصلاحات قوانین کے معاملہ میں اپنی 22 جنوری کی تجویز پر اب بھی قائم ہے اور وزیر زراعت کو ایک فون کال کرکے بات چیت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی نےکسانوں کو بات چیت کی پیشکش کی، حکومت کھلے دماغ سےکر رہی ہے زرعی قوانین پر غور
وزیر اعظم مودی نےکہا- زرعی قوانین پر حکومت 22 تاریخ کی تجویز پر قائم، کسان بات کریں

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تحریک چلا رہے کسانوں کو بات چیت کی پیشکش دہراتے ہوئے آج کہا کہ حکومت زرعی اصلاحات قوانین کے معاملہ میں اپنی 22 جنوری کی تجویز پر اب بھی قائم ہے اور وزیر زراعت کو ایک فون کال کرکے بات چیت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات یہاں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کل جماعتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت کھلے دماغ سے زرعی قوانین کے معاملہ پر غور کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا موقف ویسا ہی ہے جیسا 22 جنوری کو تھا اور وزیر زراعت نریندر سنگھ کی طرف سے پیش کی گئی تجویز اب بھی قائم ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ وزیر زراعت کو صرف ایک فون کال کرکے بات چیت کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کسانوں سے جو کہا اسے ہم دہرانا چاہتے ہیں۔ ہم نے کہا ہے کہ ہم عام رضامندی تک نہیں پہنچ رہے ہیں، لیکن ہم آپ کو تجویز دے رہے ہیں کہ آپ غور و خوض کرسکتے ہیں۔ میں صرف ایک فون کال کی دوری پر ہوں۔ حکومت کی تجویز اب بھی وہی ہے۔ مہربانی کرکے اسے اپنے پیروکاروں تک پہنچائیں۔ اس کا حل بات چیت کے ذریعہ ہی نکلے گا۔ ہم تمام کو قوم کے بارے میں سوچنا چاہئے۔




وزیراعظم نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کو انکی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہمیں ان کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کی سمت میں کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے آج صبح امریکہ میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کا ایسا ماحول ہماری دنیا کے لئے خوش آئند نہیں ہے۔ میٹنگ میں پارلیمانی امور کے وزیر پرہلا د جوشی، پارلیمانی امور کے وزیرمملکت ارجن رام میگھوال، کانگریس کے لیڈر غلام نبی آزاد، ادھیر رنجن چودھری، ترنمول کانگریس کے سدیپ بندوپادھیائے، شیوسینا کے رکن پارلیمان ونائک راوت، شرومنی اکالی دل کے بلوندر سنگھ بھندڑ، جنتادل یو نائیٹڈ کے رکن پارلیمان آر پی سی سنگھ وغیرہ شامل تھے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 30, 2021 07:38 PM IST