ایمبولینس کیلئے وزیر اعظم مودی نے روکا قافلہ، میگا روڈ شو میں لوگوں نے جم کر برسائے پھول
ایمبولینس کیلئے وزیر اعظم مودی نے روکا قافلہ، میگا روڈ شو میں لوگوں نے جم کر برسائے پھول ۔ تصویر : اے این آئی ۔
Gujarat Polls 2022: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو پھر ایک بڑی مثال پیش کی ۔ وہ جمعرات کو گجرات کی راجدھانی احمد آباد میں میگا روڈ شو کررہے تھے ۔ اس درمیان جب ایک ایمبولینس پیچھے آئی تو انہوں نے اپنا قافلہ روک دیا ۔
احمد آباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو پھر ایک بڑی مثال پیش کی ۔ وہ جمعرات کو گجرات کی راجدھانی احمد آباد میں میگا روڈ شو کررہے تھے ۔ اس درمیان جب ایک ایمبولینس پیچھے آئی تو انہوں نے اپنا قافلہ روک دیا ۔ وزیر اعظم مودی کا احمد آباد میں 30 کلو میٹر سے زیادہ طویل روڈ شو تھا ۔ یہ روڈ شو نرودا گاوں سے شروع ہوا ۔
شام تقریبا پانچ بج کر 20 منٹ پر شروع ہوئے روڈ شو کے دوران سڑک کے دونوں جانب بڑی تعداد میں لوگوں نے پھول برساکر وزیر اعظم مودی کا خیر مقدم کیا ۔ خاص طور پر ڈیزائن کی گئی گاڑی میں کھڑے ہوکر وزیر اعظم مودی نے بھی بھیڑ کی جانب ہاتھ ہلاکر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ بی جے پی نے بتایا کہ روڈ شو احمد آباد کے مشرقی حصے سے ہوکر گزرا اور شہر کے مغربی حصے میں چاندکھیڑا علاقہ میں آئی او سی سرکل پر ختم ہوا ۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi stopped his convoy to give way to an ambulance during his massive roadshow in Gujarat's Ahmedabad.
یہ روڈ شو ہیرا واڈی، ہاٹ کیشور، منی نگر، دانلمدا ، جیوراج پارک، گھاٹ لودیا، نارنپورہ اور سابرمتی سمیت شہر کے مختلف حصوں سے ہوکر گزرا۔ اس کے مطابق اس میں احمد آباد شہر کے ساتھ ساتھ گاندھی نگر ۔ جنوب کی 13 سمبلی سیٹ کو شامل کیا جائے گا ۔ گجرات اسمبلی الیکشن کے پہلے مرحلہ میں جمعرات کو 89 سیٹ کیلئے ووٹنگ ہوئی اور دوسرے مرحلہ میں باقی 93 سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوگی ۔
اس سے پہلے وزیراعظم مودی نے سابرکانٹھا ضلع کے ہمت نگر قصبہ میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن یہاں صرف پانچ سال کی سرکار بنانے کیلئے نہیں ہے ۔ ملک نے آزادی کے 75 سال پورے کرلئے ہیں ۔ آپ کو یہ دھیان رکھنا چاہئے کہ ہندوستان آج سے 25 سال بعد کہاں ہوگا ، یہ الیکشن ایک ایسی سرکار بنانے کے بارے میں ہے جو اگلے 25 سالوں کیلئے ملک کی بنیاد کو مضبوط کرے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔