امریکہ دورہ سے پہلے وزیر اعظم مودی نے کہا : ٹرمپ سے ملاقات کا بے صبری سے انتظار

وزیراعظم نریندرمودی نے آٹھ دن کے امریکی دورہ پر روانہ ہونے سے پہلے آج کہاکہ ان کے دورہ سے ہندستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔

Sep 20, 2019 11:17 PM IST | Updated on: Sep 20, 2019 11:35 PM IST
امریکہ دورہ سے پہلے وزیر اعظم مودی نے کہا : ٹرمپ سے ملاقات کا بے صبری سے انتظار

امریکہ دورہ سے پہلے وزیر اعظم مودی نے کہا : ٹرمپ سے ملاقات کا بے صبری سے انتظار

وزیراعظم نریندرمودی نے آٹھ دن کے امریکی دورہ پر روانہ ہونے سے پہلے آج کہاکہ ان کے دورہ سے ہندستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔ وزیر اعظم مودی نے آج رات کو امریکہ کے ہوسٹن اور نیویارک کے لئے روانہ ہونے سے پہلے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے دورہ کے دوران ہونے والے اعلی سطحی پروگراموں سے ہندستان اور امریکہ کے مابین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ کئی اہم دو طرفہ پروگراموں اور غیرمقیم ہندستانی برادری اور کاروباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے امریکہ دورہ کی شروعات ہوسٹن میں منعقدہ متفرق پروگراموں کے ساتھ ہوگی۔ وہ توانائی کے شعبہ کے چیف ایکزکیوٹیو افسران ، ہندستانوں کے مختلف گروپوں اور امریکہ کے چوٹی کے لیڈروں سے بات چیت ہوگی ۔ وہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجکر پندرہ منٹ پر ہوسٹن کے غیرمقیم ہندستانیوں کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی اس پروگرام میں موجود گی درج کرائیں گے ۔ یہ پروگرام ہندستان اور امریکہ کے تعلقات میں میل کا نیا پتھر ثابت ہوگا۔میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ میٹنگ کروں گا۔

Loading...

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ نیویارک شہر میں بیشتر پروگرام اقوام متحدہ میں ہوں گے۔ شروعات سے ہی ہندستان اقوام متحدہ کے مختلف پروگراموں اور پہلوں میں سرگرمی سے حصہ لیتا رہا ہے جو ہمارے کثیر جہتی نظام کے تئیں عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے 27 ستمبر کو خطاب کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دیگر پروگراموں میں آب وہوا میں تبدیلی چوٹی میٹنگ ، یونیورسل ہیلتھ کور اور بلومبرگ گلوبل بزنس فورم کا افتتاحی اجلاس شامل ہے۔

ان پروگراموں میں پرامن اور خوشحال دنیا کی تعمیر میں ہندستان کی کوششوں کو سامنے لانے کا موقع ملے گا ۔ یہ برس مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کا برس ہے ۔ اقوام متحدہ میں ہندستان گاندھی جی کے خیالات پر مبنی ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کرے گا ، جس میں عالمی لیڈر شامل ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ امریکہ کا دورہ انہیں مختلف عالمی لیڈروں سے بات چیت کا بہتر موقع دے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ بل اینڈ ملنڈا گیٹس ادارہ کے شکرگزار ہیں جو انہیں گلوبل گول کیپرس گولز ایوارڈ 2019دے رہا ہے۔

Loading...